تازہ ترین

بدھ، 4 مارچ، 2020

دو فریقوںمیں ہوئی مارپیٹ: دو نوجوان زخمی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز4مارچ2020)رنجش کی بنیاد پردو نوجوانوں نے مرغی فارم پر دھاوا بول کر ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کر دیا،دونوں جانب سے ہونے والی مار پیٹ میں دو لوگ زخمی ہو گئے،زخمیوں کو اہل خانہ کی مدد سے پولیس نے اسپتال میں داخل کرایا۔اطلاع کے مطابق دیوبند تحصیل کے گاؤں ڈانکو والی کا رہنا والا سنجیو کمار گاؤں کے باہر واقع اپنے مرغی فارم پر بیٹھا ہوا تھا اسی دوران وہاں پہنچے قریبی گاؤں مکند پور کے دو نوجوانوں نے سنجیو کو گالیاں دینی شروع کر دیں،جب اس نے اس پر اعتراض کیا تو ملزمان نے سنجیو کے پیٹ میں چاقو مار دیا۔

 اور لوہے کی راڑ سے اس کی ٹانگوں پر متعدد وار کئے،شور شرابہ ہونے پر سنجیو فریق کے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے اور ایک دوسرے سے متصادم ہو گئے جس کے نتیجہ میں گاؤں مکند پور کا رہنے والا پدم زخمی ہو گیا،دونوں فریق کے لوگ زخمیوں کو لیکر کوتوالی پہنچ گئے اور ایک دوسرے پر الزامات لگانے شروع کر دئے،پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے بتایا کہ زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کر سخت کارروائی کی جائے گی۔معاملہ کی جانکاری کے لئے گاؤں میں پولیس فورس کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad