تازہ ترین

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

گھریلو جھگڑے کے سبب پوجا سینی نے کیا ساس کا قتل

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 7مارچ2020)تین ماہ قبل دیوبند تحصیل کے گاؤں ساکھن خورد میں ہوئے بوڑھی خاتون کے قتل کا راز فاش کرتے ہوئے پولیس نے ملزم بہو کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم بہو نے گھریلو تنازع کے سبب اپنی ساس کوگلا دباکر قتل کر دیا تھا۔تفصیل کے مطابق دیوبند کے قریبی گاؤں ساکھن خورد کی باشندہ خاتون سویتا کی لاش تین ماہ قبل اسکے گھر کی چھت پر پڑی ہوئی ملی تھی،متوفی خاتون کے بیٹے ونیت نے گاؤں کے ہی کچھ لوگوں پر رنجش کے سبب اسکی والدہ کو قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کوتوالی میں تحریر دی تھی،پولیس نے تحریر کی بنیاد پر کئی ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ بھی کی تھی لیکن پولیس کو ملزمان سے قتل کا کوئی سراغ حاصل نہیں ہوا تھا۔جس پر پولیس نے اپنی جانچ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اپنے مخبر متوفی خاتون کے اہل خانہ کے پیچھے بھی لگا دئے تھے۔

تین ماہ کے بعد آج جمع کے روز پولیس نے قتل کا خلاصہ کرتے ہوئے متوفی خاتون سویتا کی بہو (بیٹے کی اہلیہ)پوجا سینی کو حراست میں لے لیا پوچھ تاچھ میں پوجا سینی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے گھریلو تنازع کے سبب اپنی ساس کوگلا دباکر قتل کیا ہے۔انسپکٹر سنجے سنگھ نے بتایا کہ پوجا سینی اہلیہ ونیت سینی کا اپنی ساس سے چھوٹی چھوٹی باتوں کو لیکر جھگڑا ہوتا رہتا تھا،جس کے نتیجہ میں اس نے ہی اپنے شوہر کی والدہ کو گلا دباکر قتل کر دیا اور سویتا کی لاش کو گھیر کی چھت پر ڈال دیا۔انہوں نے بتایا کہ پوجا کے اعتراف جرم کے بعد حراست میں لئے گئے گاؤں کے ہی ایک نوجوان کو چھوڑ دیا گیا ہے۔کوتوالی میں پریس کانفرنس کے دوران ملزم خاتون پوجا سینی نے صحافیوں کے کسی کسی بھی سوال کا کوئی جواب نہیں دیا،پوجا سینی اعتراف قتل کے بعد پولیس سے خود کو میڈیا سے دور رکھنے کی بات کہتے ہوئے نظر آئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad