دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 16مارچ2020)شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں جاری احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے کے لئے جا رہی خواتین کے ساتھ دو لڑکیوں کے ذریہ بدسلوکی کرنے کی اطلاع سے خواتین سمیت پولیس انتظامیہ میں افرا تفری کا ماحول بن گیا،خواتین کا الزام تھا کہ مزکورہ لڑکیاں انہیں سڑک میں روک کر طرح طرح کے سوالات کر رہی تھیں،معاملہ انتظامیہ تک پہنچنے پر موقع پر پہنچے ایس ڈی ایم راکیش کمار نے لڑکیوں سے بات کرنے کے بعد بتایا کہ معاملہ این پی آر کا نہیں معاشی سروے کا ہے جس کو لیکر غلط فہمی ہو گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق دیر شام چار بجے کے درمیان عیدگاہ روڑ پر واقع اندرا پارک کے نزدیک کھڑی دو لڑکیوںاور وہاں سے گزر کر احتجاجی مظاہرے میںجانے والی خواتین کے درمیان کہا سنی ہو گئی،جس کے سبب علاقہ کا ماحول کشیدہ ہو گیا اور علاقہ کے لوگ خواتین کے ساتھ ہوئی بدسلوکی کی خبر ملتے ہی بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے،واقعہ کی خبر ملتے ہی موقع پر پہنچے ایس ڈی ایم دیوبند نے دونوں فریقوں سے بات کر معاملہ کو وہیں ختم کرا دیا۔
عیدگاہ میدان میں جاری ستیہ گرہ میں شامل ہونے کے لئے جا رہی خواتین کے مطابق جب وہ اندرا پارک کے نزدیک سے گزر رہی تھیں تو وہاں موجود دو لڑکیوں نے انہیں روک کر مختلف قسم کے سوالات پوچھنے شروع کر دئے،خواتین کے مطابق لڑکیوں نے ان سے کہا کہ وہ این پی آر کے متعلق سوالات کر رہی ہیں جس پر خواتین نے کہا کہ ہم این پی آر سے تعلق رکھنے والے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دینگے جس کے سبب ان میں کہا سنی ہو گئی،اس دوران کسی واقعہ کی اطلاع عیدگاہ میدان میں موجود خواتین کو بھی دے دی جس پر متحدہ خواتین کمیٹی کی صدر آمنہ روشی،فوزیہ سرور اور ارم عثمانی خواتین کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لڑکیوں سے بات کی تو لڑکیوں کی ان سے بھی کہا سنی ہو گئی،جس پر دونوں فریق نزدیک ہی خانقاہ پولیس چوکی میں پہنچ گئے،جہاں ایک بار پھر دونوں فریق میں کہا سنی ہونے لگی۔
خواتین کا کہنا تھا کہ اگر مزکورہ ٹیم معاشی سروے کر رہی ہے تو اسکو گھروں میں جانا چاہئے،ٹیم کے دھرنا گاہ پر پہنچنے اور احتجاج میں شامل ہونے والی خواتین سے سوالات کرنے کا کیا جواز ہے؟واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم راکیش کمار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے لڑکیوں سے بات کر ان کے سپر وائزر کو موقع پر بلوا لیا۔سپر وائزر وویک جین نے بتایا کہ انکی ٹیم معاشی سروے کر رہی ہے جس کے سبب شہر میں چھ لڑکیاں گھر گھر جاکر معلومات حاصل کر رہی ہیں،پولیس چوکی میں ایس ڈی ایم راکیش کمار نے سروے ٹیم کے سپر وائزر وویک جین کو ہدایت دی کہ جس علاقہ میں بھی انکی ٹیم جائے وہاں پہلے علاقہ کے معذزین اور نگر پالیکا ممبران سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے غلط رویہ سے علاقہ کا ماحول خراب ہو سکتا ہے اس لئے میم کو صحیح طریقہ سے کام کرنا چاہئے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں