دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 16مارچ2020)کرونا وائرس کے پیشِ نظر ریاستی حکومت کے اعلان کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار نے دارالعلوم دیوبند پہنچ کر ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی سے ملاقات کر آئندہ 22مارچ تک ادارہ میں چھٹی کا اعلان کرنے کی اپیل کی۔جس پر ادارہ کے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے دارالعلوم دیوبند کے لیٹر پیڈ پر تحریری بیان جاری کرکہا ہے کہ اس وقت ادارے کی درسگاہیں اسباق مکمل ہو جانے کے سبب از خود بند ہیں۔ادارے میں 25مارچ سے امتحانات کا سلسلہ شروع ہو جائے گاجو 10اپریل تک جاری رہے گا بعد ازاں رمضان کی تعطیل میںطلبہ عزیز اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔
انہوں نے کورونا وائرس سے پھیلے وبائی مرض کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے تمام مسلمانوں اور ارباب مدارس سے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی پاکیزگی اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم دیوبند میں بھی طلبہ عزیز اپنے اپنے کمروں میں 25مارچ سے شروع ہونے جا رہے امتحانات کی تیاری میں مشغول ہیں۔انہوں نے دیگر مدارس سے بھی دعاؤں کا اہتمام اور حتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں