تازہ ترین

اتوار، 1 مارچ، 2020

کتے کو آگ سے بچانے کی کوشش میں فوجی افسر کی جموں وکشمیر میں موت

سری نگر(یو این اے نیوز 1مارچ 2020)جموں وکشمیر میں آگ کے شعلوں میں گھرے ہوئے کتے کو  فوج کے میجر نے اپنی جان کی بازی لگادی اس دوران  آرمی آفیسر خود اپنے دو کتوں کو بچاتے ہوئے بری طرح جھلس گیا۔  میجر انکیت بودھراج کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔  آرمی آفیسر کی اس دلیری نے سب کی آنکھیں نم کر دی ہیں۔  چاروں طرف اس کی بہادری کے چرچے ہیںوادی کشمیر کے ضلع بارامولا کے گلمرگ علاقے میں ایک فوجی افسر اپنے کتے کو آگ سے بچاتے ہوئے ہلاک ہوگیا  ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ہفتے کی رات اس افسر کے گھر میں آگ لگ گئی۔

ایس ایس ٹی سی میں کور سگنل سے وابستہ میجر انکیت بودھراج اپنی اہلیہ اور ایک کتے کو بحفاظت گھر سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔  اسی دوران ، دوسرے کتے کو بچاتے ہوئے ، وہ خود بھی 90 فیصد تک جل گئے اور وہ موقع ہی پر دم توڑ گئےفائر پولیس اہلکاروں نے مقامی پولیس کی مدد سے آگ پر قابو پایا  آرمی آفیسر کی لاش کو طبی اور قانونی  کارروائیوں کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad