تازہ ترین

اتوار، 1 مارچ، 2020

جونپور :امتحان دیکر لوٹ رہے طلباء میں جمکر مار پیٹ چار زخمی۔کئی پر مقدمہ درج

جونپور(یو این اے نیوز 1مارچ 2020)مگرا بادشاہ پور کے نیبھا پور گاؤں کے انٹر کالج میں ہائی اسکول کے امتحان دیکر لوٹ رہے  طلباء میں موٹر سائیکل کھڑی کرنے کو لیکر ہوئی مار پیٹ میں دو طلباء سمیت چار افراد چاقو کے ہوئے وار سے زخمی ہوگئے ہیں  کبیر پور  رہائشی اچھے لال اور صوبیدار ہائی اسکول کا امتحان دینے کے بعد موٹرسائیکل سے واپس گھر آ رہے تھے۔  دوسرے گٹ کے آٹھ طلباء چار بائک پر سوار ہوکر پہنچے ۔  اوراچھے لال و، صوبیدار کی موٹرسائیکل کے سامنے کھڑے ہو کر مار پیٹ اور گالیاں دینے لگا۔

 اس میں اچھے لال بند  اور صوبیدار زخمی ہوگئے۔  بیچ بچاؤ کررہے سنتوش  بند  اور لکشمن کو بھی حملہ آوروں نے چاقو مارکر زخمی کردیا   سبھی کو پی ایچ سی لے جایا گیا۔  ڈاکٹروں نے سنتوش اور اچھے لال  کو ضلع اسپتال ریفر کردیا۔  تھانہ  صدر اروند  کمار یادو نے بتایا کہ سنتوش کی تحریر پر 6سے زائد  نامعلوم افراد کے خلاف مار پیٹ کا  مقدمہ درج کرکے دو حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad