بلوا سینگر،سنت کبیرنگر،سلمان کبیر نگری(یواین اے نیوزیکم مارچ2020)ترقیاتی بلاک بلہر کے موضع کیتھولیا کے مدرسہ فاران میں ایس آئی او کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس جس میں ایس آئی او بستی کے ذمہ دار عبدالغنی نے اپنے خصوصی خطاب میں فرماتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کے لوگوں کو سماج کی تشکیل نو کے لئے کہا کہ اگر نوجوان چاہیں تومستقبل سنور سکتا ہے۔
اور دنیا میں بہت بڑا انقلاب آسکتاہے جماعت اسلامی کیتھولیا کے ذمہ دار آفاق احمد نے کہا کہ کہ باطل کے مقابلے میں حق کی بات کو اجاگر کرو اور حق کی خدمت کے لئے پامردی دکھاؤ اللہ سے ڈرتے رہو شاید کام یاب ہوجاؤ اس موقع پر مشاہدالاسلام، صابر علی، ارشاد احمد، محمد طارق، محمد آفتاب، خاص طور پر موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں