تازہ ترین

جمعرات، 19 مارچ، 2020

مقامی انتظامیہ کی اپیل پر سی اے اے کی حمایت میں جاری بھجن کیرتن کا سلسلہ ختم

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز19مارچ2020)مقامی انتظامیہ کی اپیل پر سی اے اے کی حمایت میں سماجی و ادبی تنظیم پریرنا کے زیر اہتمام جاری بھجن کیرتن پروگرام 39ویں دن ختم کر دیا۔خواتین کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایت پر عمل کرنا ہر شخص کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ایس ڈی ایم دیوبنددیوندر کمار پانڈے،سی او چوب سنگھ اور کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے ٹیچر کالونی میں پہنچ کر خواتین سے کورونا وائرس کو بڑھنے سے روکنے کے لئے بھجن کیرتن پروگرام ختم کرنے کی اپیل کی جس پر،منتظمین کمیٹی کی صدر شبھلیش شرما،ڈولی گویل،ممتا شرما اور سنتوش کامبوج نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اس بیماری کی روک تھام کے لئے جو اقدام کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

اس لئے وہ کورونا وائرس کے ختم ہونے تک بھجن کیرتن پروگرام کو ختم کرنے کا فیصلہ لے رہی ہیں۔واضح ہو شہر کی ٹیچر کالونی کی باشندہ خواتین روزانہ شام کے وقت نزدیکی پارک میں جمع ہوکرسی اے اے کی حمایت میں ایک گھنٹہ تک بھجن کیرتن کیا کرتی تھی اور ایک گھنٹہ کے دوران پریس فوٹو گرافروں سے فوٹو کھنچوا کر اپنے گھروں کو واپس لوٹ جایا کرتی تھیں۔اس دوران منجو گپتا،ریکھا دھیمان،لکشمی گپتا،ششی بالا دھیمان،اندریش دیوی،دیکشا دھیمان،پریہ سینی،پنکی تیاگی،پرتبھا گرگ،پشپا گپتا،نیلم ورما،شکھا اور شالو باگوریا وغیرہ موجود تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad