دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز19مارچ2020)شہر کے محلہ سینی سرائے میں سماجوادی پارٹی کارکنان کی ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا،جس میں خطاب کرتے ہوئے ایس پی لیڈر رام کشن سینی نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں اطلاعاتی قانون بے معانی ہو کر رہ گیا ہے،بی جے پی حکومت آہستہ آہستہ حق اطلاعات کو ختم کر رہی ہے تاکہ کوئی بھی فرد کسی بھی سرکاری کام کاج کی معلومات حاصل نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڈھ ماہ قبل انہوں نے ضلع تعلیمی دفتر سے آر ٹی آئی کے تحت معلومات طلب کی تھی لیکن اس کا آج تک کوئی جواب انہیں نہیں مل سکا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر ان کو ایک ہفتہ کے درمیان میں معلومات فراہم نہیں کرائی گئی تو وہ ہائی کورٹ جانے پر مجبور ہونگے۔اس دوران امت شرما،راؤ انور علی،پردیپ چوہان،ساجد انصاری، امت، امجد، موہت، دنیش،سیٹھ پال،واجد علی،سونو،عثمان اور سندیپ وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں