ریاض(یواین اے نیوز28مارچ2020)آج سعودی عرب 99 افراد کو کورونا وائرس پوزیٹو (مثبت)پایا گیا،جس میں آج ایک سعودی شہری کی موت بھی ہوچکی ہے۔وہیں اب مرنے والوں کی یہ تعداد 4ہوچکی ہے،اور تمام مریضوں کی مجموعی تعداد 1203 تک پہنچ چکی ہے۔وزارت صحت نے ریاض میں کورونا میں مبتلا سعودی شہری کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔
اب تک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہو چکی ہے۔وبائی مرض کورونا سے اب تک 37 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔آج ہفتے کے دن سب سے زیادہ ریاض شہر میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تصدیق ہوئی جن کی تعداد 41 جبکہ جدہ میں 18 اور الخبر میں ایک مریض کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں