تازہ ترین

پیر، 9 مارچ، 2020

یوم خواتین کے موقع پر آر کے پبلک اسکول میں پروگرام کا انعقاد

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز9مارچ2020)بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر مظفر نگر روڑ پر واقع آر کے پبلک اسکول میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس کا افتتاح فیتہ کاٹکر اسکول کے چیئر مین راجیش چوہان اور ڈاکٹر کلدیپ رانا نے کیا۔اس دوران اسکول کی طالبات نے پروگرام میں خواتین کو ملنے والے حق و بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ اور خواتین پر ہونے والے مظالم سے روبرو کراتے ہوئے ایک ڈراما پیش کرکے خواتین پر ہونے والی ظلم وزیادتی کے بارے میں بتایا۔

 اس موقع پراسکول کے پرنسپل اے کے سنگھ نے کہا کہ آج کے اس ترقیاتی دور میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہے اور ملک کی ترقی میں خواتین کی بھی اہم حصہ داری ہے، ڈاکٹر کلدیپ رانا نے کہا ہے کہ ہمیں لڑکوں کی طرح ہی لڑکیوں کو بھی اعلیٰ تعلیم دینی چاہئے اور لڑکی اور لڑکے میں کوئی فرق نہیں کرنا چاہئے۔ اس موقع پر اسکول کا جملہ اسٹاف موجود رہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad