دوحہ(یواین اے نیوز9مارچ2020)قطر نے ہندوستان،پاکستان،بنگلہ دیش سمیت 14 ممالک سے آنے والےمسافروں کے اپنے ملک میں داخلے پرعارضی پابندی لگادی۔قطر کی سر کاری رابطہ دفتر (مکتب الاتصال الحکومی) نے وضاحت کیاہے کہ کورونا وائرس (کوویڈ۔ 19) کے پھوٹ پڑنے کی وجہ سے احتیاطی اقدام کے طور پر کچھ ممالک سے قطر میں داخلے کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلے کیا گیا ہے جن میں بنگلہ دیش، چین، مصر، ہندوستان ، ایران ، عراق ، لبنان ، نیپال، پاکستان ، فلپائن، جنوبی کوریا، سری لنکا ، شام ، اور تھائی لینڈ جیسے ممالک شامل ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ پابندی وزٹ ویزہ،فیملی وزٹ ویزہ،اقامہ رکھنے والوں پریکساں طور پر لاگو ہوگا۔ہندوستانی سفارتخانے کے مطابق وہ قطری وزارت خارجہ سےرابطے میں ہیں اور صورت حال سے ہندوستانیوں کوآگاہ رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ چین میں سامنے آنے والا کورونا وائرس اس وقت بھارت سمیت 109 ممالک تک پھیل چکا ہے اور مجموعی طور پر اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
مكتب الاتصال الحكومي يوضح أن قرار تعليق دخول القادمين إلى قطر مؤقتا من بعض الدول كإجراء احترازي نظرا لتفشي فيروس كورونا (كوفيد-19) يتضمن كلا من بنغلاديش، والصين، ومصر، والهند، وإيران، والعراق، ولبنان، ونيبال، وباكستان، والفلبين، وكوريا الجنوبية، وسريلانكا، وسوريا، وتايلاند. #قنا— وكالة الأنباء القطرية (@QatarNewsAgency) March 8, 2020
وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں 3831 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں جہاں مرنے والی تعداد 3120 ہے۔ چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ممالک اٹلی اور ایران ہیں بھارت میں 50 سے زائد لوگ اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔کورونا وائرس اٹلی میں اب تک 366 افراد کی جان لے چکا ہے جب کہ ایران میں اب تک مرنے والے افراد کی تعداد 194 ہوچکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں