نئی دہلی: (یو این اے نیوز 1مارچ 2020)پولیس نے بتایا کہ جامعہ نگر کے ایک فلیٹ میں دہلی یونیورسٹی کے دو طلباء کی لاشیں ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے نوجوان اور خاتون دونوں کی عمر 23 سال کے قریب تھی ، دونوں کا تعلق لداخ سے ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ایک صفحہ کا خودکشی نوٹ دونوں طلباء کی طرف سے لکھا ہوا ملا ہے
پولیس نے خودکشی نوٹ کی تفصیلات شیئر نہیں کی ہے انھوں نے بتایا کہ دونوں طلباء کی گردن میں چوٹیں آئیں اور فلیٹ کے اندر سے دو چاقو برآمد کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) ، ساؤتھ ایسٹ ، آر پی مینا نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ یہ نوجوان جامعہ نگر علاقے کے بٹلہ ہاؤس میں ایک فلیٹ میں اکیلے رہتا تھا ۔ جبکہ خاتون نارتھ کیمپس کے وجے نگر میں رہ رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ خاتون ہفتے کے روز اپنے فلیٹ سے اس شخص سے ملنے آئی تھی۔ واضح رہے فلیٹ کے دروازے کو اندر سے بند کیا گیا تھا اور ایک سلامتی گارڈ اور اسکے بیٹے ونود کے کہنے پر توڑ دیا گیا تھا۔مینا نے کہا حادثے کی جگہ کی تصویر لی گئی ہے اور معائنہ بھی کیا گیا ہے لاشوں کو ایمس منتقل کردیا گیا ہے۔ مینا نے بتایا کہ مزید معائنہ فارینسک سائنس لیبارٹری کی ٹیم کرے گی

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں