تازہ ترین

منگل، 22 اپریل، 2025

ایران میں حادثے نے چھینا اکلوتا بیٹا، باپ جونپور کلکٹریٹ میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا

ایران میں حادثے نے چھینا اکلوتا بیٹا، باپ  جونپور کلکٹریٹ میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا
جونپور: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 22اپریل 2025)بدلاپور کے پلکچھا تلواری گاؤں کے رہائشی سندیپ سنگھ اپنے بیٹے شیویندر پرتاپ سنگھ کی لاش ایران سے ہندوستان لانے کیلئے دربدر بھٹک رہے ہیں۔ 

27 مارچ 2025 کو ایران کے بندر-ای-چرک پورٹ پر مرچنٹ نیوی کے جہاز پر ڈیوٹی کے دوران حادثے میں 22 سالہ شیویندر کی دردناک موت ہوگئی تھی۔

ایک ماہ گزرنے کے باوجود لاش ہندوستان نہ پہنچ سکی، جس سے خاندان کی تکلیف بڑھ گئی۔ پیر کو سندیپ سنگھ نے ڈی ایم دفتر پہنچ کر وزیراعظم اور وزارت خارجہ کے نام ایک میمورنڈم ڈی ایم دنیش چندر سنگھ کو دیا، 

جس میں انہوں نے اپیل کی کہ ان کے بیٹے کی لاش ایران سے منگوائی جائے۔ وہ کلکٹریٹ میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔

خاندان نے بتایا کہ انہوں نے پہلے بھی وزارت خارجہ کو خط لکھا، لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ ڈی ایم نے یقین دہانی کرائی کہ لاش جلد ہندوستان لانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad