دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز20مارچ2020)عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبندنے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔اس فیصلے میں مختلف مدارس سے جو کے رابطہ مدارس میں شامل ہیں سے ایک اپیل کی ہے کہ اس سال اجتماعی امتحان موقوف کر دئے جائیں اور اہل مدارس کو تاکید کی جائے کہ وہ اپنے مدرسہ کے طلبہ کے امتحانات خود لے لیںاور اسکی رپورٹ سے مرکزی دفتر کو مطلع کر دیں واضح ہو کہ اس وقت عالمی سطح پر کورونا وائرس کا کہر جاری ہے، اس سلسلہ میں پوری دنیا کے اندر ریل،بس، ہوائی جہاز،مول،اسکول،کالجزسمیت دوسری انسانی زندگی کی جو ضرورتیں ہیں وہ منجمد ہو کر رہ گئی ہیں اس سلسلہ میں مہتمم دارالعلوم دیوبند مولانا ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے آج ایک اپیل جاری کی ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس وقت رابطہ مدارس اسلامیہ کی صوبائی شاخوں کے لئے مربوت طلبہ مدارس کا امتحان کا نظم کرنا بے حد دشوار ہو گیا ہے۔
لہذا رابطہ مدارس کے صوبائی صدر حضرات کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ موجودہ حالات میں اجتماعی امتحان سے گریز کریں۔واضح ہو کہ گزشتہ دنوں مقامی انتظامیہ نے بھی دارالعلوم دیوبند سے یہ اپیل کی تھی کہ وہ دارالعلوم دیوبند کے اندر طلبہ کی چھٹی کر دیں اور تعطیل کا اعلان کریں تاکہ طلبہ محفوظ ہوکر اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں لیکن سالانہ امتحان کی سبھی تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں،اس لئے دارالعلوم نے اس اپیل کو نظر انداز کرتے ہوئے امتحان کو ترجیح دی تھی۔ 26مارچ سے دارالعلوم دیوبند میں امتحانات کا سلسلہ شروع ہونے کی امید کی جا رہی ہے،ذرایعہ کے مطابق اگر کورونا وائرس کے پیش نظر حالات مزید خراب ہوئے تو امتحانات کی تاریخ کو آگے بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ملک میںکورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل ہو رہے اضافہ کے سبب رابطہ مدارس اسلامیہ کے لئے آج دارالعلوم دیوبند کی جانب سے ایڈوائزی جاری ہوئی ہے۔
جس میں ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچا کی تدبیر کے طور پر مختلف صوبوں میں سرکاری اسکول وغیرہ31مارچ اور بعض صوبوں میں 15اپریل 2020تک بند کر دئے گئے ہیں،ساتھ ہی مدارس اسلامیہ کے ذِمہ داران پر بھی دبا ؤ بنایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے اپنے مدارس بند کر دیں،بلکہ جیسا کہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ بہت سی جگہوں پر دینی مدارس بھی بند کرا دئے گئے ہیں،ان حالات میں رابطہ مدارس اسلامیہ کی صوبائی شاخوں کے لئے مربوط مدارس کے طلبہ کا اجتماعی امتحان کا نظم قائم کرنا بے حد دشوار ہو گیا ہے،لہذا رابطہ مدارس اسلامیہ کے صوبائی صدر حضرات کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ موجودہ حالات میں اجتماعی امتحان کرانا نہایت مشکل ہے لہذا اس سال اجتماعی امتحان موقوف کر دیا جائے اور اہل مدارس کو تاکید کی جائے کہ وہ اپنے مدارس کے طلبہ کا امتحان خود لیں اور اس کی رپورٹ سے مرکزی دفتر رابطہ مدارس کو مطلع کر دیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں