اترپردیش کے گونڈہ میں دردناک حادثہ: 11 افراد ہلاک، 4 زخمی
گونڈہ، اترپردیش: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز3اگست 2025)گونڈہ ضلع کے ایٹیا تھوک تھانہ علاقے کے بیلوا رہرا میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا۔ پرتھویناتھ مندر میں جل چڑھانے جا رہے لوگوں کی بولیرو گاڑی بے قابو ہوکر سريو نہر میں جا گری۔ اس حادثے میں گاڑی میں سوار 15 افراد میں سے 11 کی ڈوبنے سے موت ہوگئی، جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ گونڈہ کے ایس پی ونیت جیسوال نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے 11 لاشوں کو نکال لیا ہے، جبکہ چار افراد کو زندہ بچایا گیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے 5 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں