تازہ ترین

پیر، 3 فروری، 2020

من مطابق جہیز نہ ملنے پر خاتون کا قتل ۔ شوہر سمیت تین گرفتار

رپورٹ ۔دانیال خان دیو بند ۔(یو این اے نیوز 3فروری 2020)چار روز قبل دیوبند تحصیل کے گاؤں بڈیڑھی خورد میں شادی شدہ کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کر شوہر سمیت تین لوگوں کو جیل بھیج دیا،تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر نگر کے گاؤں اون کے رہنے والے دیشپال کی بیٹی الکا کی شادی کئی سال قبل دیوبند  تحصیل کے گاؤں بڈیڑھی خورد کے رہنا والے کمل کے ساتھ ہوئی تھی،متوفی خاتون نے والد دیش پال کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سے ہی کم جہیز لانے کو لیکر اسکی بیٹی کا جسمانی اور ذہنی استحصال کیا جا رہا تھا،اور اسکی بیٹی سے مسلسل اضافی جہیز اپنے مائکہ سے لانے کو کہا جا رہا تھا


جب بیٹی نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تو ملزمین نے اسکو قتل کر دیا۔پولیس نے دیش پال کی تحریر پر شوہر کمل سیمت کرنیش اور منیش کے خلاف معاملہ درج کر جیل بھیج دیا۔وہیں پرائیویٹ بس کنڈکٹر کو کچھ نوجوانوں سے کرایہ مانگنا اس وقت بھاری پڑ گیا جب نوجوانوں نے اسکو مارپیٹ کر زخمی کر دیا،

مارپیٹ کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔زخمی کنڈکٹر امریش کے مطابق وہ اتراکھنڈ کے ہری دوار کا رہنے والا ہے اور دیوبند سے رڑکی کے درمیان چلنے والی بس کا کنڈکٹر ہے،کرایہ مانگنے پر نوجوانوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور فرار ہو گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad