رپورٹ ۔دانیال خان۔دیو بند (یو این اے نیوز 3فروری 2020)روڑکی روڑ پر واقع گاؤں مرگپور گیٹ کے نزدیک سواریوں سے بھرا ٹیمپو پلٹ جانے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ چار خواتین سمیت چھ لوگ زخمی ہو گئے،زخمیوں کو علاج کے لئے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا،سبھی زخمی اورجاں بحق ہونے والا شخص ایک ہی خاندان کے ہیں
۔متوفی کے بیٹے نے والد کا پنچ نامہ کرا بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی لاش کو اپنے ساتھ گاؤں لے گئے۔اطلاع کے مطابق رشتہ داری میں تعزیت کرکے گھر واپس لوٹ رہے خاندان پر اس وقت مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جب تیرہوی میں سے لوٹنے کے دوران ٹیمپو سوار گاؤں جگدیئی کا رہنے والا50سالہ چندر کرن اور اسکے خاندان کے ہی چھ افراد زخمی ہو گئے،زخمی چندر کرن کو دیگر زخمیوں کے ساتھ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چندر کرن کو مردہ قرار دے دیا،جبکہ مدن آرتی،سرسوتی،علم کلی،سریش اور سوہن کو ابتدائی علاج کے بعد ہائر سینٹر ریفر کر دیا،
متوفی چندر کرن کے بیٹے سمت نے بتایا کہ اسکے اہل خانہ گاؤں پھلاسی سے تیرہوی میں شامل ہوکر گھر واپس لوٹ رہے تھے،اسی دوران انکا ٹیمپو دیوبند روڑکی روڑ کے نزدیک گاؤں مرگ پور کے پاس پلٹ گیا،جس میں اسکے والد چندر کرن کی موت ہو گئی،پولیس نے متوفی کی لاش کا پنچ نامہ کر اہل خانہ کے سپرد کر دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں