تازہ ترین

پیر، 3 فروری، 2020

کیا آپ ہرجیت سنگھ کو شاباشی نہیں دیں گے؟ امت شاہ کی ریلی میں اس نے۔۔۔۔۔۔گودی میڈیا نہیں دکھائے گی

دہلی(یواین اے نیوز 3فروری2020)ملک کی راجدھانی میں 8فروری کو ریاستی انتخابات ہونے  کو ہے  اس انتخابی   میدان میں تمام سیاسی پارٹیاں اپنی طاقتیں جھونک رہی ہیں۔ ایسے میں ملک کی اسوقت کی سب بڑی اور طاقت ور پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی  بھی دلی میں اسمبلی انتخاب جیتنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے  آج دلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ نے  دلی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر منوج تیواری کے ساتھ روڈ شو  کررہے تھے۔اور منو تیواری نعرے لگا رہے تھے کہ امت شاہ آگے بڑھو ہم تمھارے ساتھ۔ہمنے دیش بدل دیا ہے اب دلی کو بدلنے کے لئے ہمارا ساتھا دو۔امت شاہ آگے بڑھو ہم تمھارے ساتھ ہیں۔

 اس طرح کے نعرے لگاکر منوج تیواری امت شاہ کے ساتھ اوپن گاڑی میں سوار ہوکر دلی کے بابر پور میں روڈ شو کررہے تھے اسی بیچ ایک نوجوان ہرجیت سنگھ امت شاہ کی گاڑی کے سامنے آکر امت شاہ مردہ باد کے نعرے لگاتا ہے اور سی اے اے این آر سی کیخلاف اپنی جان کی پرواہ کیے ہوئے بغیر وزیر داخلہ کے سامنے کھڑا ہو کر امت شاہ مردہ باد کے نعرے لگاتا ہے جسکے بعد بھاجپا کے  غنڈوں نے اسکو مارنا شروع کردیا کسی طرح سے پولیس نے اسکو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن لے گئی۔اتنی بڑی خبر کو گودی میڈیا نے نہیں دیکھایا۔ 

واضح رہے اسی مہینے میں 8فروری کو دلی میں اسمبلی انتخاب ہونا۔اور 11فروی کو ووٹنگ ہوگی۔پچھلے اسمبلی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو 70اسمبلی سیٹوں میں سے صرف تین سیٹ پر جیت مل سکی تھی بقیہ سبھی سیٹوں پر عام آدمی پارٹی نے شاندار جیت درج کی تھی۔اس بار شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہورہے احتجاج کو لیکر بی جے پی ہندو مسلم کرکے دلی کا الیکشن جیتنا  چاہتی ہے۔

پولیس نے مجھے ذہنی طور پر متاثر لکھنے کے لئے کہا : ہرجیت سنگھ
 امیت شاہ کی دہلی میں ریالی کے موقع پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف نعرے لگانے والے نوجوان کو کل زدوکوب کیا گیا تھا۔ بعد میں اُس کو برہم ہجوم سے محفوظ طریقہ سے نکال لیا گیا تھا۔ 20 سالہ ہرجیت سنگھ نے آج الزام لگایا کہ دہلی پولیس نے اُسے حراست میں رکھا اور الزامات سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ پولیس نے اُس کو ہدایت دی کہ وہ ایک لیٹر لکھے جس میں یہ بتائے کہ وہ ذہنی طور پر متاثر ہے۔ پولیس نے مجھے ذہنی طور پر متاثر لکھنے کے لئے کہا۔واضح رہے کی یہ ویڈیو 28جنوری 2020 کی اور اسے سوشل میڈیا پر کافی زیادہ شئیر کیا جارہاہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad