بارہ بنکی۔(یو این اے نیوز۔3جنوری 2020) اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سنیچر کے روز ایک دل دہلا دینا والا واقعہ پیش آیا۔جس دیکھ لوگوں کے ہوش اڑ گئے بارہ بنکی کے جہانگیرہ باد حلقہ کے بہادر میں اکھلیس راوت نے اپنی بیوی رنجنا کا سر اسکی بدن سے دھار دار ہتھیار سے الگ کردیا۔اور اسکے سر کو لیکر دن کے اجالے میں تھانہ کیطرف لیکر چل دیا جسے دیکھ کر لوگوں دہشت میں آگئے۔سر سے ٹپک رہا خون قاتل شوہر کے ایک ہاتھ میں تھا اور تیزی کے ساتھ تھانہ کی طرف بڑھ رہا تھا اسی بیچ اس حادثے کی خبر پاتے ہی پولیس نے اکھلیس راوت کو تھانہ پہنچے سے کچھ پہلے ہی گرفتار کرلیا۔اور اس سے کٹا ہواسر لیکر اپنی حراست میں لے لیا۔گاؤں والوں کے مطابق اکھلیس روات بن پلٹو روات کی شادی ستریکھ حلقہ کے دیو کہا پارا کنور رہائشی رام گوند کی لڑکی رنجنا (22)سے دو سال قبل ہوئی تھی۔گزشتہ سال اسکو ایک بچی پیدا ہوئی جو مرگئی تھی۔
قاتل اکھلیش کی ماں لجاوتی اور بہن پوجا کے مطابق جمعہ کی رات اکھلیش کا اسکی بیوی رنجنا سے کافی جھگڑا ہواتھا۔اسی بیچ اکھلیش نے اپنی بیوی سمیت اپنے والدین اور بہن کو مار پیٹ کر گھر سے باہر کردیا۔سنیچر کے روز دوپہر کے وقت میاں بیوی کے بیچ ایک بار پھر سے جھگڑا ہونے لگا جھگڑے کے دوران اکھلیش نے دھاردار ہتھیار سے بیوی کا گلا ریت کر بدن سے الگ کردیا اسکے بعد وہ بیوی کا سر لیکر تھانے چل دیا۔یہ خوف ناک منظر دیکھ کر گاؤں والوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔خبر ملتے ہی پولیس قاتل کے گھر پہنچ کر تفتیش کی تو گھر کے برآمدہ میں کافی خون پھیلا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق اکھلیش نے پوچھ تاچھ میں بتایا کی بیوی کے طور طریقے کی وجہ سے اسکا قتل کردیا۔
اسکے علاوہ اس نے کچھ نہیں بتایا۔واضح رہے تھانہ میں سیتا رام سیتا رام کا مالا جپ رہا تھا۔واضح رہے تین دن پہلے بھی بیوی کے ساتھ جھگڑا کرنے کے چکر میں پولیس نے اکھلیش کو ایک دن کیلئے تھانہ میں اسکی بیوی کی شکایت کرنے پر بند کررکھا تھا۔سمجھا بجھا کر اسکو چھوڑ دیا جسکے دو روز کے بعد اسنے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔اطلاع ملتے ہی ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی اے ایس پی ار ایس گوتم اور سی او سیٹی شسیل کمار سنگھ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی ایس پی نے گاؤں والوں سے بھی اس خوف ناک حادثہ کے بارے میں جانکاری کی۔ایس پی نے بتایا کی میاں بیوی کے بیچ جھگڑا کے چلتے یہ حادثہ ہوا ہے تفتیش کرکے آگے کی کاروائی کی جائیگی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں