تازہ ترین

پیر، 24 فروری، 2020

لدھیانہ شاہین باغ میں مشاعرہ کا انعقاد

لدھیانہ،مستقیم(یواین اے نیوز24فروری2020)دانا منڈی میں چل رہے شاہین باغ میں آج شعراء نے اپنے انداز میں احتجاج کرنے کیلئے بزم حبیب کی جانب سے مشاعری کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت استاذ شاعر جناب غلام حسن قیصر نے کی اس موقعہ پر مقامی شاعروں میں سے راجندر راجن، محمد شریف، اشفاق جگر، منوہر وجے، دلیپ اودھوی، نعیم جگر، سکھوندر اندھ، مستقیم کریمی، جوہر بستوی، سلمان رہبر،علیمہ خاتون، نے اپنا کلام پیش کیا۔

اور اس دوران لوگوں نے انقلاب زندہ باد کے نعروں سے شعراء کی حوصلہ افزائی کی، غلام حسن قیصر نے اپنے کلام میں کہا کہ ''نہ تن کی بات کرو نہ دھن کی بات کرو، جہاں خلوص ملے اس وطن کی بات کرو، ہماری آنکھوں کا سیلاب دیکھ لو مودی، پھر اختیار ہے تم اپنے من کی بات کرو ''قابل ذکر ہیکہ شاہین باغ کے اس مشاعرے کو سننے کیلئے آج بہت بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad