مین پوری پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 16فروری2020) ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے آج مزید پولیس فورس کے ساتھ تمام نائب ضلع مجسٹریٹوں وحلقہ پولس افسران کے ساتھ ضلع جیل کامعائنہ کیا،ساتھ ہی جیل کے بیرک کی سخت تلاشی لی گئی،ضلع جیل کے بیرک نمبر 1، 2،3 کی مکمل تلاشی لی گئی، زیرحراست قیدیوں کی خیریت معلوم کی، تلاشی کے دوران ضلع جیل میں انتظامات بہترپائے گئے، اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے موجود جیلر کو ہدایت دی کہ جس قیدی کو بھی علاج کی ضرورت ہو اسے فوری طبی سہولت فراہم کی جانی چاہئے۔
انہوں نے جیلر سے کہا کہ قیدیوں کو مینو کے مطابق اچھے معیار کا کھانا مہیا کرائیں، معائنہ کے دوران مسٹر سنگھ نے پایا کہ ضلع جیل میں 1205 زیر حراست قیدی موجود ہیں، جن میں 217 وہ مجرم ہیں جن پأر جرم ثابت ہوگیا ہے، 988 ایسے ملزم ہیں جن کی عدالت میں شنوائی چل رہی ہے، بندیوں میں 63 خواتین اور 33 بچے ہیں، معائنہ کے دوران ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ صدر، کرہل، گھرور، کِشنی، کراؤلی موجود رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں