دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 1فروری2020)عالمی شہرت یافتہ دینی دانشگاہ دارالعلوم دیوبند میں بعد نماز عشاء بڑے ہی تزک احتشام سے طلبہ کی معروف انجمن(انجمن نادیہ الاتحاد) کا اختتامی اجلاس عمل میں آیا۔جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ادارہ کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی،استاذ دارالعلوم دیوبند مولانا عبداللہ معروفی،مولانا رضی آزاد شیرازی اور مولانا توقیر عالم کاندھلوی نے شرکت کی پروگرام کا آغاز قاری حمزہ اعظمی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوااور نعت نبی مولوی محمد سرفراز اعظمی نے پیش کی۔نظامت کے فرائض کومولوی ابوشہاب اعظمی نے بڑی ہی حسن وخوبی کے ساتھ انجام دئے اور خطبہء استقبالیہ مولوی وکیع اعظمی نے پڑھا،بعد ازاں (ملکی مسائل کا حل تعلیمات رسول کی روشنی میں)اور (حضرت شیخ الھند افکار و نظریات)کے عنوان سے مولوی محمد اسجد اعظمی اور مولوی محمد سلطان اعظمی نے موجودہ حالات میں اسلامی تعلیمات کی کیا ذمہ داریاں ہیں۔
اورحضرت شیخ الھندکے نظریات افکار کو واضح کیا۔بعد ازاں ایک بہت ہی اہم موضوع (ہندوستانی مسلمانوں کی پریشانیاں مصائب اور ان کا دینی اور شرعی حل)پر نہایت دلچسپ مکالمہ پیش کیا گیا،ساتھ ہی سال رواں میں جاری انجمن کی رپورٹ کو صدر انجمن مولوی تابش اعظمی نے پیش کیا،اس موقع پر طلبہ کو مولاناتوقیر عالم کاندھلوی نے خطابت کا انداز بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود اپنا ایک انداز بنائیں دوسروں کی نقل نہ کریں، اسی طرح مقررین کو الفاظ کے انتخاب اور پستی اور بلندی سے بھی آگاہ کیا۔پروگرام میں مولولی محمد واصل اعظمی،مولوی ابو عاصم اعظمی،مولوی محمد اسامہ اعظمی،مولوی تابش اعظمی، اسجد اعظمی،عزیزالرحمن اعظمی، عطی اللہ اعظمی،، عبداللہ اعظمی، اعظم اعظمی،، محمد جعفر، محمد اسجد،عزیز الرحمن،،عطی اللہ اعظمی،عبداللہ اعظمی،التمش اعظمی،ابو عاصم اعظمی،اسجد اعظمی،عبداللہ ظلی،عبداللہ منڈیار،مطیع اللہ،اسلم،سلطان اعظمی وکیع اعظمی،عبدالرحیم اعظمی،جعفر اعظمی،عزیزالرحمن اعظمی،ابرار الحق اعظمی،عمیر عارف اعظمی اورابو شہاب اعظمی وغیرہ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں