(حافظ محمد ذاکر,بھوگاؤں،مین پوری. چوکیدار کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا، گودام مالک کی جانب سے قتل کی رپورٹ نامعلوم قاتلوں کے نام درج کروائی گئی ہے، پولیس نیموقعہ واردات کے قریب ایک ٹیچر کے گھر پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کو چیک کر نے بعدقاتلوں کی تلاش و تفتیش شروع کردی ہے، موقع پر سپرنٹنڈنٹ پولیس، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اورعلاقائی پولس آفیسر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، اس قتل کے معمہ کو سلجھا نے کے لئے ایس او جی ٹیم کو بھی تعینات کردیا گیا ہے،اور منگل کی درمیانی شب تقریبا 1:30 بجے پولیس نے بیور گیٹ کے قریب رہنے والے گلزار ماسٹر نے اطلاع دی کہ پڑوس کے گھر میں ایک چوکیدارکا قتل ہوگیا، اطلاع پر فوری طور پر انچارج انسپکٹر پہوپ سنگھ نے موقع پر پہنچے، انسپکٹر انچارج نے قتل کے واقعہ کی اطلاع پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پانڈے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹپولیس اوم پرکاش سنگھ اور علاقائی پولس آفیسر پریانک جین کو دی،
اطلاع پاکر اعلیٰ پولس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، قتل کی جگہ کا باریکی کے ساتھ معائنہ کیا، جب سپرنٹنڈنٹ پولیس نے گلزار ماسٹرکے گھر پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی نوعیت کو دیکھا تو تین نامعلوم افراد مشکوک حالت میں جائے وقوع کی طرف جاتے ہوئے دکھائی دئے، کچھ دیر بعد تینوں مشکوک لوگوں کورکشہ اٹھاتے دیکھا گیا، اس پر سپرنٹنڈنٹ پولیس نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ سی سی ٹی وی کی بنیاد پر قاتلوں کو فوری گرفتار کریں اور واقعہ کا انکشاف کریں،
نامعلوم قاتلوں کے خلاف دوکان مالک نظام کی جانب سے لکھائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے مقتول اختر ولد جگنو عرف جگگن رہائشی محلہ رسول آبادقصبہ بھوگاؤں تقریبا 15 سالوں سے میرے گودام میں چوکیداری کا کام کرتا چلا آرہا ہے، نامعلوم قاتلوں نے موقعہ سے 13 ای رکشہ کی بیٹریاں کاٹ کر ای رکشہ پرلے گئے ہیں، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،پولیس کو جیسے ہی قتل کی اطلاع ملی پولس نے رپورٹ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کی، پولیس نے جی ٹی روڈ کے کنارے واقع نائیوں کے قبرستان میں بیٹریوں کو لے جانے والا ای رکشہ برآمد کرلیا، پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بھی معاملے کی تفتیش کی ہے اور انکشافات کے لئے ایس او سی ٹیم کوتعینات کر دیا ہے،

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں