دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز30جنوری2020)یوم جمہوریہ کے موقع پرگذشتہ شب ادبی و سماجی تنظیم جہان ادب اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک شاند ار مشاعرہ کا انعقاد محلہ اندرون کوٹلہ میں واقع نو جوان شاعر تنویر اجمل کی رہائش گاہ اردو گھرپر کیا گیا۔ جس میں شائقین مشاعرہ کی کثیر تعداد موجودرہی۔پروگرام کا باضابطہ آغازنفیس خان کی نعت پاک سے ہوا۔ مشاعرہ کی صدارت استاذ شاعر شمیم کرتپوری نے کی اورنظامت کے فرائض جہان ادب اکیڈمی کے چیئر مین تنویر اجمل نے انجام دئے۔پروگرام کا افتتاح سماجی خدمت گار غازی واجدی نے فیتہ کاٹ کر کیا۔شمع روشن منور گاندھی ایڈوکیٹ نے کی۔ مشاعرہ کے چنندہ اشعار قارئین کی نذر ہیں۔
مسافر ایک ٹھکانہ چاہتا ہے
تمہارے گھر میں آنا چاہتا ہے
(شمیم کرتپوریؔ)
ہماری شان ہے یارو یہی پہچان ہے یارو
وطن کا یہ ترنگا ہی ہماری جان ہے یارو
(تنویر اجمل)
زندگی جیسے میری بدل سی گئی
مجھ کو جب تم ملے ہو نئے سال میں
(دلشاد خوشتر)
زندگی تو عطاء ہوئی ہے مگر
اپنی سانسوں کا اعتبار نہیں
(ڈاکٹر عدنان انورؔ)
اس کے علاوہ اعظم صابری،سہیل اکمل،ندیم احمد نے بھی اپنے خوبصورت کلام سے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔ مشاعرہ دیر شب اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری رہا اور شائقین نے شعراء کے اشعار سن کر انہیں دل کھول کر داد وتحسین سے نوازا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں