دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز30جنوری2020)امریکی صدر ٹرمپ کے ذریعہ فلسطین اور اسرائیل تنازع کا حل پیش کئے جانے پر فتوی آن موبائل سروس دیوبند کے چیئر مین مفتی ارشد فاروقی نے پریس کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ امن منصوبہ امن نہیں ایک شرانگیز اقدام ہے انہوں نے کہا فلسطین کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق ٹرمپ کو دنیا کا کون سا قانون دیتا ہے انہوں نے کہا دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل کا کوئی آئینی وجود نہیں ہے وہ فلسطین پرغاصب قابض اور بے گناہ فلسطینیوں کا قاتل ہے آخر امریکی صدر ٹرمپ اس مفروضہ منصوبہ امن کے ذریعے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑکر سیاہ کارنامہ کیوں انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ٹرمپ کا یہ قدم شرانگیزی پر مبنی ہے انہوں کہا فلسطین کو آزاد کرانا منصف دنیا کی ذمے داری ہے۔مفتی ارشد فاروقی نے مسلم دنیا اورمسلم ممالک سے اپیل کرتے ہوئے کہا وہ ایمانی غیرت کا ثبوت دیں اور مسجد اقصی وفلسطین کی آزادی کے لیے ہر حربہ استعمال کریں انہوں نے ٹرمپ منصوبے پر دستخط کرنے والے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ اپنے نام واپس لیں اورظالموں کی صف میں کھڑے نہ ہوں انہوں نے کہا ہم ٹرمپ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور دخل بے جا قرار دے تے ہیں۔واضح ہو کہ ٹرمپ نے جو منصوبہ پیش کیا ہے اس میں آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور بیشتر مغربی کنارے پر اسرائیل کے قبضے کو تسلیم کیا گیا ہے اور اس کارروائی کو اسرائیل وفلسطین تنازعہ کے حل اور امن منصوبے کے طور پر پیش کرڈیل آف سنچری کا نام دیاگیاہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں