تازہ ترین

جمعرات، 30 جنوری، 2020

پروفیسر عبدالغفور کے لیے تعزیت کا سلسلہ جاری، راشٹریہ علماء کونسل بہار نے اظہار تعزیت کیا،قوم و ملت کا ایک سچا ہمدرد بے داغ سپاہی چل بسا: مولانا تنویر صدیقی

سہرسہ(یواین اے نیوز30جنوری2020) پروفیسر عبدالغفور کی رحلت کے بعد صوبہ بھر سے لوگ ان کی تعزیت کر رہے ہیں، آج راشٹریہ علماء کونسل کی ٹیم نے پروفیسر عبدالغفور کے لیے تعزیتی بیان دیا۔ علماء کونسل کے فعال نوجوان لیڈر مولانا تنویر صدیقی نے بتایا کہ پروفیسر عبدالغفور مرحوم کا ہمارے خاندان سے قلبی لگاؤ تھا جب بھی آتے تو ہمارے یہاں ہی رکتے، پہلے ہمارے دادا جناب پھول حسن مر حوم سے ایم، ایل، اے جی کا بہت دیرینہ رشتہ تھا، دادا مر حوم کے بعد یہ وراثت ہمارے بڑے ابو مقبول احمد کے پاس منتقل ہوئی، ہمارے بڑےابو ہمارے گاؤں اور علاقے میں ایک نیک انسان منصف مزاج غریبوں کے سچے مسیحا اور باثر سماجی کار کن ہیں۔

ودھایک جی کا تعلق ہمارے بڑے ابو سے بہت گہرا رہا،جب بھی آتے تو ہمارے یہاں ضرور آتے، ہر اچھے برے موقع پر مشورہ لیتے،پروفیسر مر حوم فطری اعتبار سے بہت شریف اور نیک تھے۔ یوں تو سیاست میں کو ئی چہرہ بے داغ نہیں ہوتا؛ لیکن اتنا لمبا سیاسی کیریئر رکھنے کے باوجود پروفیسر مرحوم بہت سی سیاسی برائیوں سے پاک و صاف تھے۔اپنے اسمبلی حلقے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے اور بہت ترقی پر لے گئے یہی وجہ ہے کہ لو گوں میں بے پناہ مقبول تھے۔ جب اقلیتی امور کے وزیر بنے تو پورے بہار میں گھوم گھوم کر لوگوں کو بیدار کیا اور جتنا موقع ملا پو ری ایمانداری کے ساتھ کام کو انجام دیا۔اپنی پارٹی کے ساتھ لوگوں میں کافی مقبول تھے، انکی خوبی تھی کہ ہر برادری کے لوگوں کو ساتھ لے کر چل تے تھے اور قوم کو جب بھی ضرورت پڑ تی سامنے آکر مدد کرتے، آج پوری قوم ایک سچے رہبر اوربے لوث خدمت کر نے والے خادم ِقوم سے محروم ہو گئی۔ راشٹریہ علماء کونسل کے صوبائی انچارج مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے بھی پروفیسر مرحوم کے لیے تعزیتی الفاظ دوہرائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad