تازہ ترین

پیر، 20 جنوری، 2020

طلبہ میگھا کی فراست سے ضلع مجسٹریر مہیند بہادر سنگھ متاثر

مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ نے بچی کو کود میں لیکر شاباشی دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا 

مین پوری،حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز 20جنوری2020)جب ضلعی مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے بریڑی کے پرائمری اسکول کا اچانک معائنے کے دوران درجہ 1 کی طلبہ میگھا سے 13کا پہاڑا سنا اور اس سے ریاضی کے کچھ سوالات پوچھے توطلبہ میگھا نے بلاجھجک جوابات دئے ،ضلع مجسٹریٹ بچی کی قابلیت سے اتنے متاثر ہوئے کہ مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ نے بچی کو کود میں لیکر شاباشی دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ، انہوں نے اسکول کے بیشتر طلباء و طالبات کی بہتر تعلیمی معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں بنیادی تعلیم کی سطح تیزی سے بہتر ہورہی ہے، اساتذہ کو چاہئے کہ وہ بچوں کے ساتھ مل کر اور ان کے مستقبل کو روشن بنانے کی سمت میں محنت سے کام کریں ،انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صاف صفائی کے بھی بہتر انتظامات کئے جائیں،انہو نیں کہا کہ'' تجدید کاری مہم کے تحت '' اسکولوں میں پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات، بچوں کے بیٹھنے کے لئے بہترین معیارکی چٹائی، بیت الخلاء میں پانی کی دستیابی، بجلی کے نظام کے ساتھ ساتھ باؤنڈری وال کا بھی انتظام کیا جارہا ہے، ضلع کے بیشتر اسکولوں کے کلاس روم میں ٹائل لگائے جا چکے ہیں ، سبھی اسکولوں میں بیت الخلاء میں پانی کی دستیابی کرائی گئی ہے، بچوں کو مقررہ مینو کے مطابق بہتر معیار کا مڈ ڈے کھانا فراہم کیا جارہا ہے،معائنہ کے دوران، مسٹر سنگھ نے پایا کہ اسکول میں 210 طلباء رجسٹرڈ ہیں جس کے بہ نسبت آج 140 طلباء موقع پرحاضر پائے گئے ، درجہ پانچ کے طالب علم انوج نے صحیح طریقے سے ریاضی کا کام کیا، کلاس کے تمام طلبا کو ریاضی کا اچھا علم تھا، انہوں نے اسکول اساتذہ سے کہا کہ وہ اسی طرح بچوں کے ساتھ محنت کریں، طلباء کو ہر مضمون میں اچھا علم ہونا چاہئے، بچوں کو کتابی علم کے ساتھ ساتھ عملی علم بھی دینا چاہئے،ضلع مجسٹریٹ نے گاؤں بریڑی میں کھیل کے میدان کے وسط میں درخت لگانے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کھیل کے میدان کو 15 دن میں مکمل طور پر تیار کیا جانا چاہئے، اور کھیل کے میدان کو منریگا سے کھیل میدان کو صاف کرایا جائے ،اسکول کے حدود کے آس پاس درخت لگائے جائیں، دیہی باشندوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے اور گراؤنڈ میں اوپن جم کا اہتمام کیا جانا چاہئے، بچوں کو کھیلنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad