تازہ ترین

پیر، 20 جنوری، 2020

وزیر اعظم کو براہ راست نشریات پر سن کر طلباء میں خوشی نظر آئی

ہیڈ ماسٹر عشرت علی نے ایک روز قبل تمام انتظامات کر لئے تھے

بھوگاؤں ،مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 20جنوری2020)وزیر اعظم نریندر مودی کے براہ راست نشریات کے پروگرام امتحان پر ہونے والی گفتگو کو ضلو مین پوری کے قصبہ بھوگاؤں کے گرام رجوانہ کے پرائمری اسکول میں طلبا کو براہ راست دکھایا گیا،براہ راست ٹیلی کاسٹ کو دیکھ کر طلباء نےخوشی کا اظہار بھی کیا ، مستقبل میں بھی بالمشافہ ملک کے وزیر اعظم سے گفتگو کی خواہش ظاہرکی، پرنسپل عشرت علی سبھی طلباء وطالبات سے پروگرام کے بعد امتحانات سے متعلق سوالات پوچھ کر طلبا میں خود اعتمادی پیدا کی۔

اسکولی بچوں نے براہ راست نشریات پر وزیر اعظم کی گفتگو سے اپنے اندر حوصلہ پیدا کیا ،بچوں کے چہروں سے خوشی صاف نظر آرہی تھی ،اسکول کے ہیڈ ماسٹر عشرت علی نے ایک روز پہلے ہی تمام انتظامات کر لئے تھے ،تاکہ اسکول کے بچے اپنے وزیر اعظم کوٹی،وی،پربراہ راست نشریات پر دیکھ اور سن سکیں ،اس موقع پر نیتیہ، شلپی، ششانک پانڈے، کمکم، نیلم سکسینہ، آشوتوش پانڈے وغیرہ موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad