تازہ ترین

بدھ، 22 جنوری، 2020

اعظم گڑھ میں سی اے اے،این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں امڈا جن سیلاب،عوام نے لیا حلف جب تک کالا قانون واپس نہیں لیا جاتا لڑائی جاری رہے گی۔

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز 21جنوری2020)اعظم گڑھ میں آج  سی اے ، این پی آر ، این آر سی کے خلاف احتجاج کیلئے آل پارٹی اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام دھرنے میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئےتھے۔ قومی جھنڈے کو اپنے ہاتھوں میں لیکر بوڑھے ، نوجوان ، خواتین ، طلبہ و طالبات کربلا کے تاریخی میدان میں جمع ہوئے، ہندوستان زندہ آباد اور سی اے اے کے کالے قانون واپس لو کا نعرہ لگایا جارہا تھا۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر رویند ناتھ رائے سابق پرنسپل نے کی۔

شروعات طارق اور عبداللہ نے کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر درگا پرساد یادو  نے کہا کہ بی جے پی ملک میں مذہب اور ذات پات کے نام پر نفرت پیدا کرکے عوام کی توجہ بنیادی معاملات سے ہٹانا چاہتی ہے۔بی ایس پی ایم ایل اے شاہ عالم گڈو جمالی نے کہا کہ ملک کی آزادی کی جنگ تمام مذاہب اور ذات کے لوگوں نے لڑی تھی۔ تب جاکر ملک آزاد ہوا تھا۔ بی جے پی ملک میں لوگوں کی قربانیوں پر داغ لگا رہی ہے۔ کامریڈ جئے پرکاش نارائن نے کہا کہ آج ملک میں سرمایہ دارانہ نظام میں وسعت آچکی ہے۔

امیر امیر ہوتا جارہا ہے یہ غریب غریب ہوتا جارہا ہے۔ مہنگائی عروج پر ہے۔ مولانا طاہر مدنی نے کہا کہ جب تک سی اے اے اور این پی آر حکومت واپس نہیں لیتی اس وقت تک جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ممبران اسمبلی ڈاکٹر سنگرام یادو اور نفیس احمد نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ ناانصافی اور نفرت پیدا کرنے والوں کی مخالفت کی ہے۔ بی جے پی کا راشٹرواد ایک دھوکہ ہے۔ سبکدوش ضلعی صدر حویلدار یادو نے کہا کہ یہ کالا قانون ایک ایسا قانون ہے جو غریبوں ، دلتوں ، پسماندہ اور اقلیتوں کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھنے والا کالا قانون ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad