تازہ ترین

بدھ، 22 جنوری، 2020

دارالعلوم دیوبند کا دو روزہ مجلس عاملہ اجلاس کاآغاز،عاملہ کی میٹنگ میں چھ اراکین شوری نے کی شرکت۔

دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 21جنوری 2020)ایشاء کی عظیم دینی درسگاہ دار العلوم دیوبند کی مجلس عاملہ کا اجلاس حسب روایت ادارہ کے مہمان خانہ میں شروع ہوا بعد مغرب میٹنگ آغاز ہوا جوکہ آئندہ کل تک جاری رہے گا۔ مجلس عاملہ کے اس اجلاس میں قائم مقام ناظم تعلیمات نے مجلس تعلیمی کے رپورٹ پیش کی۔ عاملہ کی میٹنگ میں چھ اراکین شوریٰ نے شرکت کی۔ ادارہ کے متعدد مسائل کے علاوہ اس دو روزہ اجلاس میں رابطہ مدارس اسلامیہ کے اجلاس کی نئی تاریخ مقرر کئے جانے پر بھی غور و خوض کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح ہو کہ 21جنوری کو دارالعلوم دیوبند کے شعبہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے تحت منعقد ہونے والا مجلس عاملہ کا اجلاس ملک کے موجودہ تشویشناک ناک حالات اور موسم کی سختی کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا اور انعامی جلسہ کی تاریخ میں بھی تبدیل کر دی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق دار العلوم دیوبند کی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس ادارہ کے گیسٹ ہاؤس میں شروع ہوا۔میٹنگ میں سابق شوری میں پیش کی گئی تعلیمی تعمیری اور انتظامی امور سے متعلق رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا اور اس دوران شعبہ تعلیمات کے ناظم تعلیمات نے مجلس تعلیمی کی رپورٹ پیش کی۔تعلیمی رپورٹ میں تمام درجات کے طلبہ اور اساتذہ کی کارکردگی کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا، اراکین عاملہ نے رپورٹ سے متعلق اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

 ذرائع کے مطابق عاملہ کے اس دو روزہ اجلاس کے دوران جہاں ادارہ کے متعدد مسائل پیش کئے جائیں گے، وہیں دارالعلوم دیوبند سے ملحق مدارس اسلامیہ کے طلباء کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہر ضلع میں مدارس و طلباء کے لئے ایک یا دو امتحانی مرکز بنائے جانے،سبھی جماعتوں و کتابوں کے امتحان ایک دن اور ایک وقت پر استاذہ کی نگرانی میں کرائے جانے، طلبہ کو رول نمبر الاٹ کرنے کے ساتھ ان مراکز کی نگرانی اور نقل و بدعنوانی روکنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرلئے جانے کی بھی اطلاع ہے۔ اجلاس کے پہلے دن مولانا ابو القاسم نعمانی کے علاوہ مولانا انوار الرحمن، مولانا اسماعیل مالیگاؤں، مولانا ابراہیم چنئی، مولانا سعید احمد پالنپوری اور مولانا محمود راجستھان نے شرکت کی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad