تازہ ترین

بدھ، 22 جنوری، 2020

جشن یوم جمہوریہ کے اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے جمعیۃ علماء متحرک! ولیمس ٹاؤن میں جمعیۃ علماء کے اراکین کی خصوصی میٹنگ!

 بنگلور،محمد فرقان(یو این اے نیوز 21جنوری 2020) ملک کے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ محسوس ہورہا ہے کہ ملک کی موجودہ حکومت وطن عزیز کے دستور اور یہاں کی جمہوریت کو نیست و نابود کرنا چاہتی ہے۔ملک کی آزادی اور ملک کے دستور کو سیکولر بنانے میں اہم رول ادا کرنے والی جمعیۃ علماء ہند ملک اور اسکے دستور کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے۔اسی کے پیش نظر شہر گلستاں کے ملرس روڈ پر واقع عید گاہ قدوس صاحب میں آنے والے 26 /جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر جمعیۃ علماء کرناٹک کے زیر اہتمام عظیم الشان اجلاس عام بعنوان جشن یوم جمہوریہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ کے علاوہ مختلف مذاہب کے رہنما بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوکر سامعین سے خطاب کریں گے۔

اجلاس کی کامیابی کیلئے جمعیۃ علماء کے رضاکاران دن رات جدوجہد کررہے ہیں، مختلف مقامات پر مشورے منعقد کئے جارہے ہیں اور تشہیری پروگرامات بھی ہورہے ہیں۔اسی ضمن میں جمعیۃ علماء نارتھ بنگلور کی ایک اہم خصوصی میٹنگ ولیمس ٹاؤن میں منعقد کی گئی تھی جس میں پروگرام کی ترتیب، نظام اوراجلاس میں امن و اماں برقرار رکھنے کے علاوہ کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ مشورہ میں دہلی سے تشریف لائے ہوئے مہمان اور جمعیۃ علماء ہند کے رکن مفتی عبد القدیر قاسمی کے علاوہ جمعیۃ علماء کرناٹک کے جنرل سیکرٹری محب اللہ امین، نائب صدر مولاناڈاکٹر شمیم سالک مظاہری، سکریٹری حافظ یل فاروق، جمعیۃ علماء ضلع بنگلور کے صدر مولانا محمد صلاح الدین قاسمی، نائب صدر حافظ آصف، مولانا بشیر اللہ خان، مولانا شیخ آدم قاسمی، مولانا جنید احمد، خازن محمد احسان اللہ قریشی۔

 اراکین مفتی عبد الرزاق، سید غوث پرویز، عبد الرحیم، محمد نصرت پاشاہ، محمد مقصود نواز، سید امین، جمعیۃ علماء نارتھ بنگلور کے اراکین مفتی سہیل، مفتی اسماعیل خان، قاری الیاس رحیمی، حافظ ایاز اور جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور کے جنرل سیکرٹری مفتی سلیم قاسمی اور رکن محمد فرقان وغیرہ خصوصی طور پر شریک تھے۔اجلاس میں امن و اماں کو برقرار رکھنے کیلئے رضاکاران جمعیۃ کو خصوصی ہدایت دی گئی اور مشورے کے آخیر میں شہریاں بنگلور سے اپیل کی گئی کہ کثیر تعداد میں اجلاس میں شریک ہوکر ایک بار پھر دستور و جمہوریت کے تحفظ کا عزم کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad