تازہ ترین

بدھ، 25 اکتوبر، 2017

مین پوری :شہری ترقیاتِ وزیر سریش کمار نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا


مین پوری :شہری ترقیاتِ وزیر سریش کمار نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
مین پوری/رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یراین اےنیوز 25 اکتوبر2017)ترقیاتِ شہر وزیر سریش کمار کھنہ نے محکمہ جاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران 14 ویں مالیاتی کمیشن کی دستیاب فنڈز سے ابھی تک ٹینڈر عمل کا کام مکمل نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایگزیکٹیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ٹینڈر کے عمل کو مکمل کر اکر ٹھیکیداروں سے ایم او یو کروائیں تاکہ جلد سے جلد کام شروع ہو ں،اور عوام کو ان کا فائدہ ملے،انہوں نے کہا کہ جو بھی کام کرائے جائیں انہیں نگر پنچایت، بلدیہ کے خاص مقامات پر دکھایا جائے تاکہ عام لوگوں کو معلومات ہو سکے. انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر پنچایتوں کی طرف سے بغیر حکومت کی اجازت کے ،ایل،ای،ڈی،بلب لگانے کا کام کیا جا رہا ہے اس کو فوراً روکا جائے،اگر کسی کی طرف سے ،ایل، ای، ڈی،بلبوں کو لگانے کا کام کرا لیا تو کسی بھی حالت میں ادائیگی نہ کیا جائے.انہوں نے وزیر اعظم رہائش منصوبہ بندی کے تحت شہری علاقے کے منتخب مستفیضوں کے منتخب عمل مکمل ہونے کے باوجود انہیں سرٹیفکیٹ پیش نہ کئے جانے پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہر حالت میں کل شام تک منظوری سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے جانے کی ہدایات پروجیکٹ افسر ڈوڈا کو دی. انہوں نے صاف طور پر کہا کہ ریاستی حکومت کی منشا ہے کہ بنیادی سہولیات عام لوگوں کو فوری طور پر پہنچے، لہذا ایگزیکٹیو افسر اس سمت میں تیزی سے کام کریں،صاف ، صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے، ہر گلی، محلہ میں خصوصی مہم چلا کر صفائی کا کام کرایا جائے، اس موقع پر ضلع افسر پردیپ کمار، پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش ایس.، رکن اسمبلی بھوگاؤں رام نریش اگنی ہوتری، ضلع صدر بھاجپا آلوک گپتا، سابق ممبر اسمبلی اشوک سنگھ چوہان، نریندر راٹھو،اروند کمار گپتا ذیلی ضلع مجسٹریٹ صدر امت کمار سمیت تمام اد افسران وغیرہ موجود رہے.شہری ترقیاتی وزیر سریش کھنہ نے صحافیوں سے گفتگو کرت ہوئے کہا کہ ہماری حکومت بہت جلد صاف شفاف پانی مہیا کرانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ،صحافیوں نے جب سر کاری ہاسپیٹلوں میں صحت کے متعلق گفتگو کی تو وزیر صاحب کیمرے کے سامنے بولنے سے ہچکچائے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad