بہار میں راہل گاندھی کو طلبہ سے ملاقات سے روکا، نتیش حکومت پر تنقید"
بہار نیوز فوٹو سوشل میڈیا
بہار:(یو این اے نیوز 15مئی 2025)راہل گاندھی کو پروگرام میں شرکت سے روکے جانے کی خبر سوشل میڈیا پر خوب بحث کاموضوع بن چکی ہے اج بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک اہم سیاسی واقعہ پیش آیا جب کانگریس کے سینئر رہنما اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو نتیش کمار کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت نے مبینہ طور پر امبیڈکر ہاسٹل میں دلت اور پسماندہ طبقے کے طلبہ سے ملاقات کے پروگرام میں شرکت سے روک دیا۔
راہل گاندھی نے اس اقدام پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "بہار کی این ڈی اے حکومت مجھے طلبہ سے بات چیت کرنے سے روک رہی ہے۔ طلباء سے بات چیت جرنا کب سے جرم بن گیا؟ نتیش جی، آپ کس بات سے ڈرتے ہیں؟ کیا بہار میں تعلیم اور سماجی انصاف کی حالت کو چھپانا چاہتے ہیں؟"
راہل گاندھی کا یہ دورہ بہار میں تعلیمی اداروں کی صورتحال اور سماجی انصاف کے مسائل پر طلبہ سے مکالمے کے لیے طے تھا۔ تاہم، ریاستی حکومت کی جانب سے اجازت نہ دینے یا دیگر انتظامی وجوہات کی بنا پر انہیں پروگرام میں شرکت سے روک دیا گیا۔ اس واقعے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، اور اپوزیشن جماعتوں نے اسے جمہوری اقدار پر حملہ قرار دیا ہے.
کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس اقدام کو نتیش کمار حکومت کی "آمرانہ روش" کا ثبوت قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے۔ دوسری جانب، این ڈی اے کے ترجمانوں نے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سیکورٹی یا انتظامی مسائل کی وجہ سے کیا گیا ہوگا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں