شاہ گنج ریلوے اسٹیشن پر دل دہلانے والا واقعہ: چور نے ایک ماہ کی بچی کو تالاب میں پھینکا
۔
جون پور: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 30اپریل 2025)جونپور کے شاہ گنج ریلوے اسٹیشن پر ایک چور نے ایک ماہ کی بچی کو اس کے والدین سے اسوقت چوری کرلیا جب وہ ریلوے اسٹیشن پر سورہے تھے ۔
پیچھا کرنے پر چور نے بچی کو تالاب میں پھینک دیا۔ جی آر پی نے بچی کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا، لیکن ہسپتال میں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،
مقدمہ درج ہوا، اور بچی کے جسم کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا۔ متوفی بچی کے والدین، کریم اور لالمنی، جو اعظم گڑھ جا رہے تھے، صدمے میں ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں