تازہ ترین

پیر، 26 مئی، 2025

جمعیتہ علماء اتر پردیش کا بہرائچ و شراوستی دورہ: متاثرہ مدارس کے تحفظ کی جدوجہد کا عزم

جمعیتہ علماء اتر پردیش کا بہرائچ و شراوستی دورہ: متاثرہ مدارس کے تحفظ کی جدوجہد کا عزم
اتر پردیش: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 26مئی 2025)جمعیتہ علماء اتر پردیش کے وفد نے حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر بہرائچ اور شراوستی کا دورہ کیا۔ 

وفد کی قیادت مولانا سید محمد مدنی نے کی، جس میں قاری ذاکر حسین، حافظ سعید اختر اور سید ذہین احمد شامل تھے۔ وفد نے نانپارہ (بہرائچ) اور شراوستی میں مدارس کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں۔ تین میٹنگز ہوئیں: نانپارہ میں 200، رام پور جبدی میں 60 اور بھنگا میں 20 مدارس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدرسہ عربیہ انوار العلوم سمیت دیگر مدارس کا معائنہ بھی کیا گیا۔

شراوستی کے 150 اور بہرائچ کے 14 مدارس متاثر ہیں۔ مولانا سید محمد مدنی نے یقین دلایا کہ حالات جلد بہتر ہوں گے اور جمعیتہ علماء ہند مدارس کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ 

قاری ذاکر حسین نے کہا کہ عارضی کوششوں سے کام نہیں چلے گا، علماء کو اسلاف کی طرح مستقل محنت کرنی ہوگی۔ حافظ سعید اختر نے مدارس کے کاغذات اور نظام کو بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ سید ذہین احمد نے یقین دہانی کرائی کہ جمعیتہ علماء ہند غیر آئینی طور پر مدارس بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

 میٹنگز میں مولانا عبد المنان قاسمی، مولانا جسیم احمد اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad