تازہ ترین

بدھ، 30 اپریل، 2025

بہلگام حملہ: مزمل کی "اللہ اکبر" صدا اور گودی میڈیا کی کذب بیانی

بہلگام حملہ: مزمل کی "اللہ اکبر" صدا اور گودی میڈیا کی کذب بیانی
نئی دہلی: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 30اپریل 2025)بہلگام، جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کے دوران مقامی کشمیری مزمل نے خوفناک ماحول میں "اللہ اکبر" کا نعرہ لگایا، جو ایمان اور حوصلے کی علامت ہے۔

 معلوم رہے بہلگام دہشت گردانہ حملے کے وقت مزمل جو ایک زیپ لائن آپریٹر ہے جس نے حملے کے وقت ایک سیاح ریشی بھٹ کو اپنی  زیپ لائن سروس استعمال کرنے والے آخری شخص کے طور پر  چھوڑا تھا  اسی وقت سیاحوں پر دہشت گردانہ حملہ ہوا گولیوں کی آواز سنکر مزمل نے اللہ اکبر  کی صدائیں لگانے لگا ،مزمل کے اس عمل کو گودی میڈیا نے اسے دہشت گردی سے جوڑ کر جھوٹا بیانیہ پھیلایا،

 حالانکہ مزمل کا حملے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، یہ ایک فطری ردعمل تھا۔ گودی میڈیا نے بغیر ثبوت کے اس نعرے کو سنسنی خیز بنایا، جس سے کشمیریوں کے خلاف نفرت کو ہوا دی گئی۔ 

پی ڈی پی کے ترجمان محمد اقبال ترمبو نے اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں کشمیریوں کا اللہ کو یاد کرنا معمول کی بات ہے انہوں نے کہا وہ ہماری ثقافت کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے ۔جب بھی کوئی آفت آتی ہے ،ہر کشمیری اللہ اکبر کہتا ہے۔کسی بھی واقعے کے وقت ہم اللہ کو یاد کرتے ہیں۔

وہیں کشمیریوں نے اس پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مذہبی نعروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ بیانیہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنے کی سازش ہے۔ یہ واقعہ گودی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ صحافت کو بے نقاب کرتا ہے۔ میڈیا کو حقائق پیش کرنے اور مذہبی جذبات کے غلط استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

زی نیوز  اج تک اور نیوز 18 جیسے نیوز چینلوں نے  مذکورہ ویڈیو کو لیکر مزمل کا تعلق دہشت گردوں سے جوڑدیا ۔جس کے تعلق سےاین ائی اے نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا یہ نعرہ ایک عام سا نعرہ ہے جیسے ہم اور اپ ہے رام بولتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad