اتحاد ملت فاؤندیشن کا شاندار پروگرام: تعلیم و سماجی خدمت پر زور
جونپور: (یو این اے نیوز 17مئی 2025)اتحاد ملت فاؤندیشن کی جانب سے ایک شاندار اور ترغیبی پروگرام کا انعقاد موئی سونگر گاؤں میں منعقد کیا گیا، جس میں تعلیم اور سماجی خدمت کے عظیم مقصد کو اجاگر کیا گیا۔
پروگرام میں فاؤندیشن کے بانی جناب قادر خان (آئی ایم ایف) نے ایک اثر انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کی ترقی کے لیے تعلیم سب سے اہم ضرورت ہے، کیونکہ "تعلیم ہی ترقی کی بنیاد ہے۔"انہوں نے جونپور کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیمی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
جناب قادر خان نے فاؤندیشن کے قیام کے سفر کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ آہستہ آہستہ بڑھتا ہوا آج سیکڑوں افراد کے تعاون سے ایک مضبوط پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ انہوں نے نئے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور معاشرے کی بہتری کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی۔
پروگرام کے دوران فاؤندیشن کی نئی مجلس عاملہ کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق:
- جناب صلاح الدین ہاشمی صدر،
- جناب محمد عفان نائب صدر،
- جناب عامر خزانچی مقرر کیے گئے۔
تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکت کی، جن میں جناب کمال الدین (ضلع پنچایت ممبر)، ، جناب محسن صاحب، جناب عارف عرف چنّے، جناب محمد حذیفہ، جناب اسد خان، جناب مزمل صاحب شامل تھے۔
فاؤندیشن کے تمام اراکین نے پروگرام کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جناب قادر خان نے نوجوانوں سے ایک مضبوط ٹیم تشکیل دینے اور تعلیم و سماجی خدمت کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی۔
اتحاد ملت فاؤندیشن نے اس پروگرام کے ذریعے اپنے نیک مشن کو مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔۔ فاؤندیشن نے تمام شرکا اور حامیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں