تازہ ترین

بدھ، 30 اپریل، 2025

گجرات: مدرسے کے 3 اساتذہ گرفتار، نابالغ طلبہ پر حملے کا الزام

گجرات: مدرسے کے 3 اساتذہ گرفتار، نابالغ طلبہ پر حملے کا الزام

 گجرات ہمت نگر(یو این اے نیوز 30اپریل 2025) گجرات کے سابر کانٹھا ضلع کے پرنتج میں ایک مدرسے کے تین اساتذہ کو نابالغ طلبہ پر حملہ کرنے اور انہیں بند رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار اساتذہ کے نام مفتی یوسف، مولوی محمد انس میمن اور مولوی محمد فہد ہیں۔

پولیس کے مطابق، مدرسے کے آٹھ طلبہ پیر کو بھاگ کر ٹرین میں سوار ہوئے اور مسافروں سے مدد مانگی۔ طلبہ نے بتایا کہ انہیں معمولی باتوں پر پیٹا جاتا تھا.


 اور مدرسے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تھیں پولیس نے اساتذہ کے خلاف مارپیٹ، غیر قانونی حراست اور جووینائل جسٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad