تازہ ترین

منگل، 29 اپریل، 2025

جامعةالذکری گرلس کالج ویر عبد الحمید نگر گبڑوا مہراج گنج کا سنگ بنیاد

جامعةالذکری گرلس کالج ویر عبد الحمید نگر گبڑوا مہراج گنج کا سنگ بنیاد
مہراج گنج (نمائندہ) , گزشتہ روز بعد نماز مغرب محبوب العلماء مولانا شبیر احمد صاحب قاسمی صدرالمدرسین جامعہ عربیہ صادقیہ کی کوشسوں اورعطاء ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ذمہ داران کی محنت اور لگن سے  طوطی ہند حضرت علامہ مولانا مفتی راشد صاحب اعظمی نائب مہتمم واستاذ حدیث دارالعلوم دیوبندکے ہاتھوں ویرعبدالحمید نگر گبڑوامہراجگنج میں جامعة الذکری گرلس کالج کا سنگ بنیاد عمل  میں آیا۔

حضرت مفتی  راشد صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے سنگ بنیاد کے بعد جامعہ الذکری کی جلدازجلد  تعمیر اور اس کے وسائل کی فراہمی  کیلئے بارگاہ رب العالمین میں پرسوز دعا فرمائ۔ 

اس تقریب میں شریک رہے علاقے کے چیدہ وچنندہ علماء کرام میں موجود رہے خصوصاً مولانا وحافظ عبیدالرحمن صاحب صدرشعبہ حفظ جامعہ ابوبکرصدیق ترکلواں تیواری۔ مولاناامام الدین صاحب قاسمی ناظم تعلیمات مرکزی دارالعلوم گبڑوا' مولانارئیس احمدصاحب قاسمی امام مسجدقباء مہراجگنج' حافظ امام الدین صاحب امام  جامع مسجد منگل پور' مولانا  وسیم صاحب امام پکڑی خورد' قاری سید احمد احیائ ' 

مشہورملی وسماجی کارکن برادران حافظ ابوطالب وطیب صاحبان سسواں بازار' انجینیئرمعراج احمد صدیقی اورانجمن تحفظ سنت مہراجگنج کے جمیع احباب بھی موجود تھے۔

اخیرمیں جامعة الذکری گرلس کالج کے بانی ومہتمم مولاناسراج احمد قاسمی نے اس  تقریب میں شریک ہونے والے اپنے تمام احباب کاشکریہ اداکیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad