برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن اینڈ سوشل سروس سوسائٹی کے زیر اہتمام بھوپال گاندھی نگر میں ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ادبی تقریب میں ممتاز دانشوروں نے شرکت کی اور بھوپال کی ممتاز ادیبہ و شاعرہ ڈاکٹر عنبر عابد کی شاعری و فکری جہات پر مفصل انداز میں خیالات کا اظہار کیا۔
بھوپال : برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن اینڈ سوشل سروس سوسائٹی کے زیر اہتمام بھوپال گاندھی نگر میں ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ادبی تقریب میں ممتاز دانشوروں نے شرکت کی اور بھوپال کی ممتاز ادیبہ و شاعرہ ڈاکٹر عنبر عابد کی شاعری و فکری جہات پر مفصل انداز میں خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عنبر عابد کے شعری مجموعہ ہم شہر غزل والے کا اجراء بھی کیا گیا۔
ادبی تقریب میں سب سے پہلے مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن اینڈ سوشل سروس سو سائٹی کے حاجی محمد ہارون نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے خوشی کی باعث ہے کہ شہر غزل بھوپال میں صرف شاعری ہی نہیں بلکہ اردو کی دیگر اصناف پربھی بھرپور انداز میں طبع آزمائی کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر عبنر عابد کا شاعری مجموعہ جب منظر عام پر آیا تو ہم نے دیگر ادیبوں کی طرح ان کے شعری مجموعہ کی اجرا تقریب کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ آپ تمام لوگوں کی شرکت اس بات کی ضامن ہے کہ بھوپال اردو اور ادیبوں سے کتنا پیار کرتا ہے۔ڈاکٹر عنبر عابد نے اپنی شاعری میں صرف عوامی مسائل کی ہی ترجمانی نہیں کی ہے بلکہ وہ بھوپالی تہذیب کی بھی علمبردار ہیں۔
وہیں ممتاز ادیب پروفیسر خالد محمود نے ڈاکٹر عنبر عابدی کی فکری جہات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ڈاکٹر عنبر عابد کی شاعری اور اس کے کینواس نے مجھے چونکایا ہے۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ڈاکٹر عنبر عابد اتنی اچھی شاعری کرتی ہیں۔ ان کی شاعری اپنے قاری کو متوجہ کرتی ہے۔ ان کی شاعری جیسا کہ ان کے شعری مجموعے کا نام ہے اس سے بھوپال کی تہذیب و ثقافت کی جہاں ترجمانی ہوتی ہے وہیں ان کی فکر، نسائی لہجہ،بھی بھر پور انداز میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ انہوں نے بھرتی کے شعر نہیں کہے ہیں بلکہ جس موضوع کو بھی انہو ں نے اٹھایا ہے اس کو فکر کی بلندی اور فن کے میزان پر پیش کیا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ ان کا فکر سفر آگے اور بھی جہاں کو منور کرے گا۔
ڈاکٹر عنبر عابد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سو شل اینڈ کلچرل سوسائٹی کے صدر حاجی محمد ہارون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام میں شامل تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عنبر عابد نے بتایا کہ شاعری کا فن انہیں وراثت ملا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں