تازہ ترین

جمعہ، 7 جولائی، 2023

تلنگانہ ٹرین حادثہ: تلنگانہ میں فلق نما ایکسپریس کے 3 ڈبوں میں لگی آگ

تلنگانہ ٹرین حادثہ: تلنگانہ میں فلق نما ایکسپریس کے 3 ڈبوں میں لگی آگ 

تلنگانہ ۔اسماعیل عمران ۔یو این اے نیوز 7جولائی 2023)  تلنگانہ کے یادادری بھوناگیری ضلع کے  پگیڈپلی اور بومائی پلی کے درمیان فلق نما  ایکسپریس کے 3 ڈبوں میں آگ لگ گئی۔  ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔



 آگ لگنے سے ٹرین کے تین بوگیاں S4 S5اور S6 آگ کی زد میں آنے سے جل کر خاک ہوگئیں ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ تمام مسافروں کو بروقت نکال لیا گیا۔


  ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے افسر نے یہ  جانکاری میڈیا کو دی ہے ،فی الحال سبھی مسافر کو دوسری ٹرین سے اگلے ریلوے اسٹیشن بھیجا جارہا ہے ۔ریلوے پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں جٹ گئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad