تازہ ترین

بدھ، 5 جولائی، 2023

جونپور میں شوہر نے بیوی سمیت تین بچوں کو موت کے گھاٹ اتار ،بعد میں خود کو لگائی پھانسی!

جونپور میں شوہر نے بیوی سمیت تین بچوں کو موت کے گھاٹ اتار ،بعد میں خود کو لگائی پھانسی!

جونپور ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 5جولائی 2023) ناگیش عرف چھوٹے وشوکرما (37) ولد پریم شنکر نے پہلے اپنے اہل خانہ کو موت کے گھاٹ اتار۔اسکے بعد اپنے گلے میں پھندا لگا کر  خود جان دے دی ،خاندان میں سے ایک پانچ سالہ بچہ  دو بچی اور بیوی سمیت دھار آلہ سے قتل کرکے  خود کو بھی موت کی نید سلادیا ۔
 

 یہ پورا معاملہ مڑیاہوں تحصیل کے جیرام پور کا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔


 صبح سب سے پہلے، خاندانی پڑوسی چچا زاد بھائی سونو وشوکرما نے دروازہ کھول کر کمرے کا منظر دیکھ کر بھاگ کھڑا ہوا اسکے  چیخنے چلانے پر   وہاں  لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

 اطلاع ملتے ہی مڑیاہوں کوتوالی پولیس اور مڑیاہوں سی او موقع پر پہنچ گئے۔


 ہیڈ کوارٹر کے اعلیٰ حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس بل کے کچھ نوجوان کو گاؤں میں تعینات کردیا گیا ہے تاکہ گاؤں میں کسی قسم کا کوئی تشدد نہ ہوسکے ۔ سبھی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا دیا ہے ۔ فی الحال پولیس نے اس اجتماعی قتل کے پیچھے کس کا ہاتھ اور کیا وجہ ہوسکتی ہے اس کی تفتیش شروع کردی ہے۔جونپور پولیس کے مطابق بیوی کے سر پر کسی بھاری چیز سے وار کیا گیا ہے اور بچوں کو گلا گھونٹ کر جان سے مار گیا ہے ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad