تازہ ترین

ہفتہ، 24 جون، 2023

کوچنگ سینٹر میں نماز پڑھنے پر مولوی گرفتار، ہندؤں کے احتجاج پر ایف آئی آر درج

کوچنگ سینٹر میں نماز  پڑھنے پر مولوی گرفتار، ہندؤں کے احتجاج پر ایف آئی آر درج

اتر پردیش (یو این اے نیوز 24جون 2023)
 غازی آباد کے کھوڑا  تھانہ پولیس نے  کوچنگ سینٹر میں باجماعت نماز ادا کرنے والے ایک مولوی کو گرفتار کیا ہے۔


 غازی آباد میں کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے اندر اجتماعی طور پر نماز پڑھنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔  اس معاملے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مولوی شوکت علی کو گرفتار کر لیا۔


 سب انسپکٹر پریم سنگھ کے مطابق، "میں 23 جون کو پولیس ٹیم کے ساتھ نہرو گارڈن چوکی علاقے میں گشت کر رہا تھا۔ اس دوران دیپک وہار کے فیوچر ٹریک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے اندر دوپہر 1.20 بجے، مسلم لوگوں کی طرف سے اجتماعی نماز ادا کی جارہی تھی ۔ آس پاس رہنے والے ہندو برادری کے لوگ اس کی مخالفت کر رہے تھے۔


 "اس کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کو مدرسہ میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ لیکن مسجد نہ ہونے کے باوجود یہاں باجماعت نمازیں ادا کی جا رہی تھیں۔ کوچنگ/مدرسہ کے ڈائریکٹر شوکت علی کے اس فعل سے اردگرد کی دیگر برادریوں  کے لوگوں میں مذہبی منافرت پیدا ہوگئی ۔جس سے سماجی ہم آہنگی کے بگڑنے کا امکان ہے۔  پریم سنگھ نے اس معاملے میں غازی آباد کے کھوڑا تھانے میں مولوی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔


 مولوی صاحب کو گرفتار کرلیا گیا ہے دوسری جانب کھوڑا  تھانے کے ایس ایچ او یوگیندر ملک نے بتایا کہ اس معاملے میں ملزم کوچنگ سینٹر آپریٹر مولوی شوکت علی کو ہفتہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  ملزم کو عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔


 ایس ایچ او نے کہا کہ نماز پڑھنا غلط نہیں ہے لیکن مولوی شوکت علی طلباء اور اردگرد کے لوگوں کو کوچنگ سینٹر کے اندر نماز پڑھنے کی دعوت دیتے تھے۔  رہائشی علاقے میں ایسی سرگرمیاں نہیں کی جا سکتی کیونکہ یہ مسجد نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad