میدان عرفات کا درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ
عالمی خبریں تصویر۔سوشل میڈیا
ریاض ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 28جون 2023): گزشتہ روز میدان عرفات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، یہ سایہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،
شمال سے شمال مغرب کی طرف گرم ہوائیں 34 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں اور رطوبت کی کم شرح (14) %)۔
اس بات کا اعلان محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کے حکومتی ترجمان حسین بن محمد القحطانی نے کرتے ہوئے بیت اللہ کے زائرین سے کہا کہ وہ متعلقہ حکام بالخصوص صحت کے حکام کی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور محتاط رہیں۔
عرفات میں واقع نمرہ مسجد نے کل علی الصبح سے ہی حج پر ائے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا، اس ماحول کے بیچ صرف اطمینان اور سکون ہی سکون ملتا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں