مظفر نگر میں نسیم نے بیوی سمیت خود کو ماری گولی ،پانچ ماہ قبل ہوئی تھی شادی !
مظفر نگر: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 1جولائی 2023) پانچ ماہ قبل ہوئی شادی سے ناخوش میاں بیوی جمعہ کو صبح سویرے تھانہ علاقہ کے گائوں گاڈلا شادی لگانے والے شخص کے پاس پہنچ گئے۔ کہاں سنی کے بیچ گولی چلانا شروع کردی اس بیچ گاؤں کے لوگوں نے گھیر لیا خود کو گھیرے میں دیکھ کر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔
مکھیالی کے رہنے والے نسیم اور اس کی بیوی تمنا صبح 5 بجے کے قریب گاڈلا میں اپنے رشتہ دار صدام کے گھر پہنچے۔ صدام فجر کی نماز پڑھنے گیا تھا۔ نسیم نے صدام کے گھر میں داخل ہوتے ہی ہوا میں فائرنگ کی۔ پڑوسی صابر نے جیسے ہی دیوار کے اوپر سے دیکھا اور انہیں للکارا تو نسیم کی بیوی تمنا نے صابر پر فائرنگ کر دی۔
گولی کی آواز سن کر لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ دونوں میاں بیوی ہاتھوں میں پستول لے کر بھاگنے لگے، جب نسیم نے دیکھا کہ لوگوں نے انہیں گھیر لیا ہے تو نسیم نے پہلے تمنا کو گولی ماری اور پھر خود کو گولی مار لی۔ نسیم کی موقع پر اور تمنا کی بھوپا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔وہیں صابر بھوپا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں زیر علاج ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مقتول نسیم کی شادی تقریباً پانچ ماہ قبل صدام نے کروائی تھی۔ پہلے ہی دن سے میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔ اطلاع کے بعد سی او بھوپا اور تھانہ انچارج انسپکٹر موقع پر پہنچ کر پورے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی اور ایس پی دیہات بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے ساتھ ہی نئی منڈی اور ککرولی تھانے کی پولیس بھی موقع پر موجود رہی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں