میں سیاست کے لئے نہیں خدمت کے لئے حاضر ہوا ہوں:ابراج منصوری
جو شیلہ انداز میں سبھی سماج نے کیا محمد ابراج منصوری کا شاندار استقبال
مین پوری۔حافظ محمد ذاکر: بلدیاتی عہدہ صدارت کی دعویداری کے لئے حیدرآباد سے اپنے آبائی وطن
بھوگاؤں واپس آئے محمد ابراج منصوری کا بھوگاؤں کی عوام نے شانداراستقبال کیا،صرف اتنا ہی نہیں بلکہ محمد ابراج منصوری کے حامیان لکھنؤ
ایر پورٹ پر پہنچ کر ان کا استقبال کیا،ضلع کی سرحد میں داخل ہو تے وقت بھی نبی گنج میں بھی قصبہ کے لوگوں نے پہنچ کر ان کا ستقبال کیا۔
بھوگاؤں پہنچنے پر سبھی سماج کے لوگوں نے باری باری پھولوں کی مالائیں،اور شال اڑھاکر ان کا خیر مقدم کیا،اس موقعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ابراج منصور ی نے کہا بھوگاؤں میرا آبائی وطن ہے،یہاں کے لوگوں سے میرا گہرا تعلق ہے،اگر مجھے عوام کی خدمت کا موقعہ ملا تو میں اعلان کرتا ہوں کہ میں حیدر آباد چھوڑ کر اپنے قصبہ میں رہ کر لوگوں کی خدمت کرونگا، فی لحال میں حیدر آباد کو الوداع کہ کر آیا ہوں،انہو نے کہا توقعہ سے کہیں
زیادہ قصبہ کی عوام نے بلا تفریق مذہب وملت میرا خیر مقدم کیا۔
اس موقعہ پر صحافیوں سے مخاطب ہو کر انہو نے کہا کہ مجھ کو آپ لوگ سیاسی لیڈر نہ سمجھیں،بلکہ میں صرف اور صرف سماجی کارکن ہوں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس چناؤی پلیٹ فارم کا انتخاب اس لئے کیا کہ اس کے ذریعہ میں اور مزید سماجی خدمات کو انجام دے سکتا ہوں،
میرا مقصد حکومتی اسکیموں کو سو فیصد مستحقین تک پہنچا نے کا کام کر نا ہے،میرا مقصد ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کرنا،اور مجھے قوی امید ہے کہ لوگ مجھے ووٹ کی شکل میں اپنا پیار دے کر مجھے کامیاب بنائیں گے۔
اس موقعہ پر سراج الدین،منصوری،احمد علی کولڈ والے،توصیف خان،عاقب شیخ،فرقان پٹھان،بلو ٹائیگر،مولیٰ دیا صدیقی،شوم کشیپ،کلوپنڈت،احسان ممبر،راجو شاکیہ،پرویز سیفی،انوار سائیکل والے،بلال انصاری،عبید رحمان،شاہ زیب خان،فیروز
منصوری۔
راشد منصوری،پھول میاں انساری سہیل انصاری،شریف انصاری،شانو راعین، گڈو راعین،افسر نواز خان، و دیگر سیکڑوں کی تعدا میں لوگ موجود
تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں