غازی پور: گینگسٹر ایکٹ میں مختار انصاری کو دس سال کی سزا، ایم پی _ایم ایل اے عدالت نے بھی لگایا 5 لاکھ کا جرمانہ
لکھنؤ۔(یو این اے نیوز 14دسمبر 2022) مختار انصاری اور بھام سنگھ گینگسٹر کیس میں قصوروار پائے گئے ۔ غازی پور کے ایم پی، ایم ایل اے کی عدالت نے دونوں کو دس سال کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ مختار انصاری پر پانچ لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
کیا ہے پوارا معاملہ ؟
معلوم رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج / ایم پی / ایم ایل اے کورٹ درگیش کی عدالت میں 21 سال پرانے محمد آباد کوتوالی کے اسری چٹی قتل کیس میں استغاثہ کی جانب سے منگل کو گواہ اسرائیلی انصاری کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ ملزمان کے وکیل کی جانب سے جرح بھی ریکارڈ کی گئی۔
اگلی تاریخ 20 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختار انصاری کا بیان لینے کے لیے عدالت نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ مدعی مقدمہ مختار انصاری کو 20 دسمبر کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
حکم نامے کی کاپی ڈسٹرکٹ جیل بانڈہ بھیجنے کا حکم دیا۔ یہ بھی کہا کہ مقررہ تاریخ پر کوئی التوا قبول نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 15 جولائی 2001 کو مختار انصاری اپنے اپنے اسمبلی حلقہ مئو جارہے تھے۔ اسری چٹی میں تقریباً 12.30 بجے، پہلے سے تیار حملہ آوروں نے ان کے قافلے پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔
اس میں مختار انصاری کے سرکاری محافظ رام چندر عرف پردیپ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ رستم عرف بابو زخمی ہوگیا۔ علاج کے دوران اس کی بھی موت ہو گئی۔ حملہ آوروں میں سے ایک مارا گیا۔ مختار انصاری کے ساتھ چلنے والے ساتھی بھی زخمی ہوئے۔
اس معاملے میں مختار انصاری نے برجیش سنگھ اور تریبھون سنگھ کو نامزد کیا اور 15 دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ تفتیش کے بعد پولیس نے چار افراد کے خلاف چارج شیٹ بھیجی جن میں سے دو ملزمان کی مقدمے کی سماعت کے دوران ہی موت واقع ہوگئی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں