تازہ ترین

بدھ، 30 اپریل، 2025

بتی گل احتجاج" کا نوادہ، اعظم گڑھ میں اثر، امام جمعہ و مقامی علماء کی قیادت میں پُرامن علامتی احتجاج۔

نوادہ اعظم گڑھ(رپورٹ: ریحان، نمائندہ یو این اے نیوز 30اپریل 2025)آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل پر آج بروز بدھ کو نوادہ گاؤں میں "بتی گل احتجاج" پُرامن انداز میں منایا گیا۔ گاؤں کے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر بجلی کے استعمال سے 15منٹ تک گریز کیا اور اپنے گھروں و اداروں میں مین سوئچ بند رکھ کر دینی شعور کا مظاہرہ کیا۔
امام جمعہ، مولانا عبد العظیم قاسمی نے کہا:
"یہ احتجاج ہمارے دین اور شریعت کے تحفظ کا پرامن اور باوقار انداز ہے۔ مسلم پرسنل لا ہماری پہچان ہے، اور ہم اس میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔"

وہیں جامعہ ابولحسن للبنات کے نائب ناظم ، مولانا عاطف ندوی نے کہا:
"آج کا احتجاج ہماری ایمانی غیرت کا مظاہرہ ہے۔ یہ وقت ہے کہ امت مسلمہ بیدار ہو اور اپنے مذہبی تشخص کو بچانے کے لیے اتحاد و شعور کے ساتھ کھڑی ہو۔"

احتجاج کی حمایت اور رہنمائی کرنے والوں میں حافظ جنید صاحب ،مولانا نذیر حلیمی صاحب ، مفتی اسلام صاحب، حافظ عرفان صاحب،حافظ فیضان صاحب، مولانا صادق قاسمی صاحب، مولانا عبداللہ ندوی صاحب کے نام قابل ذکر ہیں، جنہوں نے لوگوں کو اس تحریک میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔

نوادہ جیسے چھوٹے مگر دینی شعور سے بھرپور گاؤں کی شرکت اس بات کی علامت ہے کہ مسلم پرسنل لاء کے تحفظ کی آواز صرف شہروں سے نہیں بلکہ گاؤں کی گلیوں سے بھی اٹھ رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad