تازہ ترین

ہفتہ، 12 نومبر، 2022

اعظم گڑھ پولیس نے اپنی سگی بیٹی کے ساتھ عصمت دری کرنے والے باپ کو کیا گرفتار!

اعظم گڑھ پولیس نے اپنی سگی بیٹی کے ساتھ عصمت دری کرنے والے باپ کو کیا گرفتار!

اعظم گڑھ۔(یو این اے نیوز 12نومبر 2022) متاثرہ لڑکی کی والدہ نے رونا پار  پولیس تھانہ میں شکایت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ 10 نومبر کی رات کو اپنی بیٹی کے ساتھ کمرے میں سوئی ہوئی تھی۔  رات 11 بجے کے قریب اس کا باپ کمرے میں پہنچا اور اپنی 11 سالہ بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ 


 اس کے بعد اس نے لڑکی اور اس کی ماں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔  پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کے بعد آج ملزم باپ کو گرفتار کر لیا۔



 ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہات راہل روسیا نے بتایا کہ ماں کی رپورٹ کی بنیاد پر اپنی ہی بیٹی کے ساتھ عصمت دری کرنے والے باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  معاملے میں گھر کے تمام افراد کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad